- Get link
- X
- Other Apps
سرکہ عام طور پر کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لئے استعمال ہوتا ہے لیکن حالیہ میڈیکل ریسرچ نے اسکو ذیابیطس وکینسر سمیت کئی امراض کے لئے کارگر دوا بھی ثابت کردیا ہے۔
ڈایا بیٹک جنرل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریض اگر روزانہ رات سونے پہلے ایک سے دو چمچ سیب کا سرکہ استعمال کریں تو ان کے خون میں شوگر کی مقدار متوازن ہوجاتی ہے۔
اُدھر ہوزونگ ایگری کلچرل یونیورسٹی چین نے بھی سرکہ پر اپنی تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ پھلوں کا سرکہ انتہائی مہلک امراض سے بچانے میں معاون ہوتا ہے ۔تحقیقی مطالعہ کے مطابق سیب کا سرکہ کینسر، انفیکشن، بیکٹریا کے خلاف لڑنے سمیت جسمانی وزن میں کمی اور میٹابولزم میں بہتری لانے کے لیے فائدہ مند ہے۔
تحقیق
میں بتایا گیاہے کہ سرکے کا ترش ذائقہ جسم کو بلڈ گلوکوز لیول کنٹرول کرنے میں مدد
دیتاہے،
اس سے میٹابولک اور جسمانی وزن میں کمی میں مدد ملتی ہے جبکہ دوران خون بھی بہتر ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق سرکے میں استعمال ہونے والے اجزاءکچھ اقسام کے کینسر کے خلیات کو پھیلنے سے روکنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔
محققین کا کہنا تھا کہ سرکہ بیکٹریا کش، اینٹی انفیکشن، اینٹی آکسائیڈنٹس اور صحت کے لیے دیگر فائدہ مند خوبیوں سے بھرپور ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق سیب کا سرکہ کھانے کے بعد چند قطرے روزانہ استعمال کرنے سے لبلبہ کی کارکردگی پر بہتر اثر ہوتا ہے۔
اے پی جان انسٹیٹیوٹ فار کینسر ریسرچ سیب کے سرکہ کو کینسر کے مریضوں کے لئے مفید قرار دے چکا ہے ۔ان کے مطالعہ کے مطابق سرکہ کا استعمال کرنے سے بلڈ پریشر بھی نارمل ہوجاتا ہے کیونکہ سرکہ کے اجزا شریانوں کو کھولنے میں مدد گار ہوتے ہیں تاہم اس پر مزید ریسرچ کی جارہی ہے۔ چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکہ اچھی غذا ہے لیکن یہ خالص اور معیاری ہونا چاہئے۔
Comments
Post a Comment