ورزشیں جو آپ کے جسم کا شوگر لیول کنٹرول کرنے میں مددگار ہوں گی۔

Image result for walking












 jang 15 NOV 2018 رابعہ شیخ
ورزش ہر ایک کے لیے ضروری ہے،چاہے آپ بزنس مین ہوں یا پھرکوئی سیلیبرٹی۔ تاہم اگر آپ ذیابطیس کے مرض میں مبتلا ہیں تو ورزش کی اہمیت مزید دگنی ہوجاتی ہے۔ باقاعدگی سےورزش کرنا وزن میں کمی ، جسم کی چربی گھٹانا، خون میں شوگر کے کنٹرول اور انسولین کے لیےبہترین ہے۔ یہی نہیں، ورزش بہترین نیند کے لیے مددگارثابت ہونے کےعلاوہ قوت مدافعت بڑھانے کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے
Image result for walking




چہل قدمی
جسمانی فٹنس اور تازہ ہوا کے حصول کیلئے چہل قدمی بہترین ذریعہ ہے۔ ایک ہفتے میں تین سے چار مرتبہ ،30منٹ سے ایک گھنٹہ دورانیے کیلئے تیز قدموں سے چلنا شوگرلیول کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ انٹرنیشنل ڈائٹیشن کے مطابق ذیابطیس کے مریض گاڑی یا موٹر سائیکل کے زائد استعمال کے بجائے پیدل چلنے کو ترجیح دیں۔ ورزش کرنے کو اپنا روزانہ کا معمول بنا لیں۔ گھڑی دیکھ کرکم ازکم 30منٹ اور زیادہ سے زیادہ 40سے 45منٹ تیز قدموں کے ساتھ چلیں۔ اس طرح آپ ذیابطیس کے ہمراہ بھی ایک متوازن اور خوش و خرم زندگی گزار سکتے ہیں۔
Related image



تیراکی
اگر آپ ذیابطیس کے مرض میں مبتلا ہیں تو تیراکی (سوئمنگ) آپ کے لیے ایک بہترین ایروبک ایکسرسائز ہے۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جس کے سبب آپ کا پورا جسم ایک ساتھ حرکت میں رہتاہے۔ یہ حرکت اعصاب کی مضبوطی کے علاوہ کئی بیماریوں میں بھی مددگا ر ہے۔ تیراکی کیلئے بہتر ہے کہ نیم گرم پانی کا استعمال کیا جائے۔ تیراکی آپ کا کولیسٹرول لیول کم کرنے اور کیلوریز جلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔اگر آپ بریسٹ اسٹروک کے طریقے سے تیرتے ہیں تو یہ آپ کے جسم کی60کیلوریز کو کم کرے گا، بیک اسٹروک 80، فری اسٹائل 100اور بٹرفلائے اسٹروک جسم کی150کیلوریز تک کم کرسکتا ہے۔ تاہم تیراکی سے قبل لائف گارڈ کو بتا ناضروری ہے کہ آپ ذیابطیس کے مریض ہیں ۔
Image result for cycling
سائیکلنگ
ذیابطیس کے مرض کا مقابلہ کرنے کے لیے سائیکل چلانا بھی ایک بہترین ورزش ہے۔ اگر آپ ہفتے میں3سے5بار دن میں 30منٹ سائیکل چلائیںتو یہ عمل آپ کا بلڈ پریشر، بلڈشوگر اوروزن کم کرنے میں مدد دے گا۔ سائیکلنگ دل کو مضبوط اور پھیپھڑوں کو صحیح کام کرنے میں مدد دیتی ہے۔صحت مند رہنے کے لیے آپ گھر پر ایک سائیکلنگ مشین لا سکتے ہیں۔ یہ مشین ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بہترین ہے۔ اس سے ٹانگوں میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور کیلوریز جلتی ہیں۔ یہ دونوں چیزیں ہی ذیابطیس کے مریضوں کے لیے ضروری ہیں ۔
پٹھوں کیلئے ورزش
ذیابطیس کے مریضوں کے لیے پٹھوں کے وزن کو بیلنس کرنا بے حد ضروری ہے۔ اگر آپ پٹھوں کا وزن کم کرنے میں کامیاب ہوجائیںتو شوگر لیول بھی بآسانی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ پٹھوں کا وزن کم کرنے میں مندرجہ ذیل ورزشیں ذیابطیس کے مریضوں کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ ان ورزشوں کے لیے آپ کو کسی ٹریننگ سینٹر جانے کی بھی ضرورت نہیں، آپ انھیں گھر پر بھی بآسانی کر سکتے ہیں۔
Image result for pushups
پُش اَپ






ورزش کے بہت سے طریقوں میں سے ایک طریقہ پُش اَپس لگانا ہے۔ ذیابطیس کے مریض بھی پُش اَپس لگاسکتے ہیں۔ پُش اَپس انتہائی صحت افزا ورزش ہے جو کہ نہ صرف آپ کو جسمانی طور پر فٹ رکھتی ہے بلکہ آپ کے جسم کو اسمارٹ اور پٹھوں کو شیپ دیتی ہے۔
Related image
وال اسکوٹس
اس ورزش کےلیے گھر کی کسی بھی دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کراس طرح کھڑے ہوں کہ پاؤں ایک فٹ دیوار سے دور رہیں۔ ہاتھوں سے دیوار کو پکڑے رہیں۔ اپنے گھٹنوں کو موڑیں اور اس پوزیشن میں آجائیں جیسے کہ آپ کرسی پر بیٹھے ہوں۔ اسی طرح کچھ سیکنڈز تک رہیں اور پھر کھڑے ہو جائیں ۔
Related image
کرلز
ہم میں اکثر لوگ کرلز ایکسرسائز سے واقف ہیں۔ ذیابطیس کے مریض کرلز کے ذریعے شوگر لیول کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ اس ایکسرسائز کا طریقہ کچھ یوں ہے۔ دونوں ہاتھوں میں ہلکے وزن کے ڈمبل( اگر آپ کے پاس ڈمبل نہ ہوں تو دو پانی کی بوتلیں یا کولڈ ڈرنک کے کین پکڑ کر بھی یہ ورزش کی جاسکتی ہے ) اٹھائیں۔ ہتھیلیوں کو اوپر کی طرف رکھیں۔ کہنیوں کو بغیر ہلائے ڈمبل کو کندھوں تک لائیں اور پھر واپس پہلے والی پوزیشن میں لے جائیں۔ آخرمیں سب سے ضروری یہ کہ دماغ پر غیر ضروری مسائل کا بوجھ مت ڈالیں اور چہرے پر مسکراہٹ کو اپنا معمول بنا لیں۔ اس طرح شوگر ہی نہیں بلکہ ہر بیماری کا خاتمہ ممکن ہوجائیگا۔






Comments

  1. تندرستی ہزار نعمت ہے

    صحت مند رہیں۔

    صحت مند خوراک کھا ئیں۔

    اپنے آپ کو بیماریوں سے دور رکھیں۔


    صحت کے متعلق اچھے اچھے آرٹیکلز پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



    ReplyDelete

Post a Comment