- Get link
- X
- Other Apps
اگر تو آپ جم میں جائے بغیر موٹاپے یا اپنی چربی کو گھلانا چاہتے ہیں تو یہ کوئی ایسا بھی مشکل کام نہیں بلکہ ان پر تفریح ورک کی بدولت تو یہ انتہائی مزے کا کام بن جاتا ہے-
پلے ٹیگ
بچپن میں اگر آپ نے برف پانی یا ایسے ہی کھیل کھیلے ہیں تو اب دوبارہ آزماکر دیکھیں، بھاگنے دوڑنےکا یہ عمل صرف 30 منٹ کے اندر آپ کے جسم سے ڈیڑھ سو کے قریب کیلوریز کو خرچ کردے گا-
کسی بلند مقام پر چلنا
کسی پہاڑہ پر چلنےکی ہمت کریں-30 منٹ کی یہ محنت 267 کیلوریز کم کردے گی-
گیند کے ساتھ کھیلنا
فٹبال کھیلنے کا وقت نہیں تو کوئی بات نہیں بس گھر پرہی گیند کو کک مار کر خوش ہوں، صرف 30 منٹ تک ایسا کرنے سے 250 کیلوریز خرچ ہوجائے گی-
کسی بھی پرانی سائیکل پر سفر کا مزہ لیں اور آدھے گھنٹے میں 285 کیلوریز کو بھی جلادیں اور اگر آپ زیادہ تیزی سے نہ بھی سائیکل دوڑائیں تو بھی اس وقت میں کیلوریز کم ہونے کی تعداد 214 ہوتی ہے-
تیراکی
کسی بھی قریبی سوئمنگ پول پر جاکر غوطہ لگائیں، 30 منٹ تک کی یہ تفریح ڈھائی سو کیلوریز پر بھاری پڑتی ہے-
گیند کیچ کرنا
اگر آپ گھر میں صرف گیند کیچ کرنے کی مشق بھی کریں تو یہ جسمانی سرگرمی 30 منٹ میں90 کے قریب کیلوریز جلادیتی ہے-
ڈانس یا اچھل کود
رقص کرنا نہ بھی آتا ہو تو بھی کوئی مسئلہ نہیں محض اچھل کود ہی سے آدھے گھنٹے میں ڈیڑھ سو سے زائد کیلوریز کو خرچ کیا جاسکتا ہےـ
گھریلو کام
ضروری نہیں کہ بہت زیادہ محنت کی جائے چھوٹے گھریلو کام بھی 30 منٹ میں سو سے 200
کیلوریز کو جلادیتے ہیں-
رولر بلیڈ
ذرا ہمت کریں اور سڑک پر صرف 30 منٹ تک اسکیٹنگ کرلیں یہ معمولی محنت 428 کیلوریز کو جلانے کا سبب بن سکتی ہے-
باسکٹ بال
کسی بھی قریبی پارک میں باسکٹ بال کے کھیل سے لطف اندوز ہونا 214 کیلوریز کو جلادیتا ہے-
Comments
Post a Comment