- Get link
- X
- Other Apps
وزن کم کرنا ہو یا آپ شوگر کے مریض
ہو دونوں صورتوں میں میٹھا تو جیسے بالکل زندگی سے ختم ہو جاتا ہے ڈاکٹر اور دوست
احباب سب سے پہلے آپ کو یہی مشورہ دیتے ہیں کہ میٹھا بالکل نہیں کھانا ۔۔۔لیکن اب
کیا کریں کہ جتنا لوگ منع کریں اتنا ہی میٹھا کھانے کو دل چاہتا ہے
تو آج ہم آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں
کچھ ایسے صحتمند متبادل کے آپ میٹھا بھی کھائیں گے اور آپ کی شوگر اور وزن دونوں
کنٹرول میں بھی رہیں گی اگر آپ خود یا آپ کے گھر میں کوئی شوگر کا مریض موجود ہے
تو یہ گھر میں بنی ہوئی میٹھی ڈشیں بنا کر اسے حیران کر دیں
مٹھاس سے منع دراصل اس وجہ سے کیا
جاتا ہے کہ عام طور پر مٹھاس یا تو شکر سے پیدا کی جاتی ہے یا ان مٹھائیوں
میں بہت زیادہ کارب استعمال ہوتے ہیں جیسے کہ میدہ۔
یہ دونوں چیزیں آپ کے جسم میں جاکر
خون میں شکر کے بڑھنے کا سبب بنتی ہیں لیکن اگر ذرا سی عقل استعمال کرتے ہوئے ان
چیزوں کے صحتمند متبادل تلاش کر لیے جائیں تو آپ کی شکر اور وزن دونوں کنٹرول میں
بھی رہیں گے اور آپ مٹھائی بھی انجوائے کر سکتے ہیں ۔
یہاں ہم آپ کے ساتھ تین بہت بنیادی اور بہت زیادہ پسند کیے جانے والی میٹھی ڈشز کے صحتمند متبادل پیش کر رہے ہیں ۔
گلاب جامن ایک ایسی مٹھائی ہے جس کا ذکر سنتے ہیں آپ کے منہ میں خود بخود شیرنی گل جاتی ہے لیکن بازار کے میٹھے
اور
شیرے سے بھرے ہوئے گلاب جامن آپ کھانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے
لیکن ہماری اس ریسیپی سے آپ بنائیں
گے
لوکارب گلاب جامن جو بازار میں ملنے والے گلاب جامن جیسے ہی مزیدار لیکن
جس کی ایک سرونگ میں صرف ایک گرام نیٹ کارب کے ساتھ صحت مند متبادل ہیں اور
آپ کی شوگر اور وزن دونوں کو متوازن رکھتی ہیں
دوسرا مزے دار پکوان ہے لو کارب
کھیر۔
ہماری ایک روایتی ڈش ہے اور خاص طور پر عید یا اسی طرح کے موقع پر بہت زیادہ بنائی جاتی ہے لیکن عام طور پر شوگر کے مریضوں یا وزن کنٹرول کرنے والے لوگوں کو کھیر سے دور ہی رکھا جاتا ہے لیکن یہاں پیش خدمت ہے ایک لو کارب کھیر کی ریسیپی جس کی ایک سرونگ میں صرف ایک گرام نیٹ کارب موجود ہے جس کی وجہ سے عام کھیر کے مقابلے میں آپ خود اسے گھر میں بنا کر اس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جب کہ بازاری کھیر میں 26گرام نیٹ کارب ہوتا ہے
آسان لو کارب نٹس والی چاکلیٹ
کیا ذیابیطس میں
چاکلیٹ کھانے کا شوق پورا نہیں ہوسکتا؟ ایک آسان لو کارب نٹس والی چاکلیٹ کی ترکیب
جس میں صرف 0.1 گرام کارب کی وجہ سے یہ شوگر لیول کنٹرول میں رکھے گی اور آپ کا
چاکلیٹ کھانے کا شوق بھی پورا ہوجائے گا۔اس ترکیب میں 80% ڈارک چاکلیٹ استعمال کی
گئی ہے جو آپ کیلئے مفید ہے. یاد رکھیں بازار میں ملنے والی عام چاکلیٹ بار دراصل
" ملک چاکلیٹ بار" ہیں جو شکر اور خراب فیٹ سے بھری ہیں ان کا استعمال
نہ کریں صرف 70 یا 80% سے زائد والی ڈارک چاکلیٹ استعمال کریں لیکن اعتدال کے
ساتھ۔
ڈارک چاکلیٹ کا
استعمال کس طرح ذیابیطس میں مفید ہے۔اس کیلئے ذیابیطس یو کے کی سائٹ پر یہ آرٹیکل
آپ کی معلومات میں اضافہ کرسکتا ہے۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment