اب سوئی چبھوئے بغیر شوگر کی مقدار معلوم کرنا ممکن ہے؟


شوگر کے مریضوں کے لئے شوگر کی مقدار کی جانچ کرنا ایک جان لیوا مرحلہ ہوتا ہے اس لیے کے ہر مرتبہ آپ کو اپنی
انگلیوں میں سوئی چبھو کر خون کی کچھ مقدار نکالنی پڑتی ہے بظاہر یہ کام بہت ہلکا اور آسان محسوس ہوتا ہے لیکن شوگر کے مریض ہی جانتے ہیں کہ اگر یہ عمل دن میں تین سے چار مرتبہ کیا جائے تو کس قدر تکلیف دہ ہوتا ہے ایسے میں اس
خبر کا آجانا کے جدید میڈیکل سائنس میں یہ ممکن ہے کہ خون نکالے بغیر شکر کی مقدار معلوم کرلی جائے ؟

لندن کی ایک کمپنی ایک ایسی موبائل ایپلی کیشن پر کام کر رہی ہے کہ جو فقط مریض کے فنگر پرنٹ کے ذریعے اس کے

خون میں شکر کی مقدار معلوم کر سکے گا 





جلد ہی یہ ایپلیکیشن آئی فون آئی پیڈ اور اینڈرائڈموبائلز کیلئے دستیاب ہوسکے گی

یہ اپلیکشن اس طرح کام کرے گی کہ جیسے ہی مریض اپنی انگلی اس کے اوپر رکھے گا اس کا ڈیٹا کلاؤڈ میں موجود ایک انالائزر کے پاس چلا جائے گا جو انالےسیس کرنے کے بعد خون میں شکر کی مقدار موبائل اسکرین پر دکھا دے گا تاہم اس اپلیکشن کے لیے ابھی آپ کو کچھ انتظار کرنا ہوگا

انسولین کی حیرت انگیز کہانی




Comments