- Get link
- X
- Other Apps
تاریخ کی ابتداء ہی سے انسان نے ہمیشہ اپنی زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے نت نئے امراض معلوم ہوئے تو تحقیق کے ذریعے ان کا علاج اور ادویات معلوم کی گئی
انیس سو اکیس میں انسولین سب سے پہلے دریافت ہوئی اس سے قبل اس مرض کا کوئی علاج موجود نہیں تھا نتیجہ یہ تھا کہ لوگ اس مرض میں مبتلا ہونے کے بعد تیزی سے مر جاتے تھے خاص طور پر ٹائپ ون کے مریض توابتدائی عمر میں ہی وفات پا جاتے تھے ڈاکٹروں کے پاس اسکا کوئی علاج موجود نہیں تھا سوائے اسکے کے مریض کی خوراک میں کاربوہائیڈریٹ انتہائی کم کر دیے جائیں کس کا نتیجہ جسمانی کمزوری کی صورت میں ظاہر ہوتا اور آہستہ آہستہ ان کے بدن کی پروٹین گھلنے لگ جاتی اسی لیے ابتدا میں اسے بدن کھلانے والی بیماری کہا جاتا تھا
انسو لین کی ابتدا سمجھنے کے لئے ہمیں سو سال پیچھے جانا ہوگا
اٹھارہ سو نواسی میں دو جرمن ریسرچر نے معلوم کیا کہ پنکریاز دراصل انسولین کا سب سے اہم مرکز ہے مزید تحقیق اور اثر چلتی رہی یہاں تک کہ انیس سو اکیس میں انسولین دریافت ہو گئی
انیس سو بائیس میں ٹورنٹو ہوسپٹل میں ایک 14 سالہ بچہ لینارڈ تھامپسن پہلا بچہ تھا جسے انسولین کے انجیکشن بطور علاج دیے گئے حیرت انگیز طور پر 24 گھنٹوں میں ہی اس کا بلڈ شوگر لیول نارمل کے قریب آگیا
انیس سو 23 میں بنکنگ اور میکلوڈ جنہوں نے اسے دریافت کیا تھا انہیں نوبل پرائز دیا گیا
جلد ہی اس دوا کی بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ شروع کردی گئی اور اس طرح دنیا بھر میں یہ مریض صحت یاب ہونے لگے
یاد رکھیے انسولین سے مرض ختم نہیں ہوتا لیکن زندگی کے دن بڑھ جاتے ہیں اور انسولین کی کمی کو دور کرکے ایک عام زندگی گزاری جا سکتی ہے
انسولین کی کتنی اقسام ہیں؟پڑہئیے
دوسروں کی آگاہی کیلئے اس آرٹیکل کو نیچے شیر کا بٹن دبا کر اپنے فیملی فرینڈز کے ساتھ شیئر کریں
Comments
Post a Comment