- Get link
- X
- Other Apps
شوگر کے مرض میں مبتلا وہ لوگ جنہیں انسولین لگانے کی ضرورت پڑتی ہے انجکشن لگانے کی تکلیف سے بخوبی واقف ہیں
لیکن بعض صورتوں میں انسولین پمپ کی ایجاد دراصل ایسے مریضوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں
یہ ایک چھوٹا سا کامپیکٹ اور کمپیوٹرائز علی ہے جسے کسی بیلٹ کے ساتھ یا پھر اپنی پاکٹ میں رکھا جا سکتا ہے
ایک بہت چھوٹی سی سوئی جو اس سے نکل کر آپ کے پیٹ کی اسکن پر لگا دی جاتی ہے
دراصل انسولین کی مستقل سپلائی کا بندوبست کرتی ہے اس آلہٰ کو پروگرام کر دیا جاتا ہے تاکہ وہ آپ کے خون میں موجود شکر کی مقدار کو مونیٹر کرتا رہے اور انسولین کی اتنی ہی مقدار جسم میں داخل کرے جتنی کے ضرورت ہو
اس طرح ایسی صورت میں خاص طور پر کافیاں رات گزرنے کے بعد یا دو کھانوں کے درمیانی وقفے میں جب آپ کے خون میں شکر کی مقدار کم ہو جاتی ہے یہ ڈیوائس انسولین کی برابر مقدار جسم میں رکھ کر اس کو متوازن رکھتی ہے
کھانا کھانے کے بعد جب کہ آپ کے جسم میں خون کی شکر بڑھ جاتی ہے تو ایک فاسٹ ایکٹنگ انسولین کی مقدار آپ کے
جسم میں یہ ڈیوائس خودبخود داخل کردیتا ہے۔
انسولین کا استعمال کرنے والے مریض دن میں کم از کم چار مرتبہ اپنے خون میں شکر کی مقدار ضرور چیک کریں تاکہ انسولین کی ڈوز یا آپ جو کاربوہائیڈریٹ کھا رہے ہیں یا ایکسرسائز کرتے ہیں تو اس کے حساب سے ایڈجسٹ کی جا سکے
لیکن یہ یاد رہے کہ انسولین پمپ لگانے کا فیصلہ آپ خود نہیں کر سکتے اس کے لئے آپکا ڈاکٹر ہیں آپ کی صورتحال کو بہتر سمجھتے ہوئے یہ فیصلہ کرتا ہے کہ کونسا انسولین پمپ لگانا ہے اور کیا نہیں جہاں انسولین پمپ لگانے کے فوائد ہیں وہاں پر اس کے کچھ چیلنجز بھی ہیں
جیسے کے اس کے لیے آپ کو ٹریننگ درکار ہوگی اور اس ڈیوائس کی قیمت بھی کافی زیادہ ہے اور ایک اچھا ڈاکٹر ہی یہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ کونسا انسولین کے لئے مناسب ہے
یہ معلومات عام آگاہی کیلئے شیئر کی جارہی ہیں براہ مہربانی اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کیجیے
Comments
Post a Comment