میٹفورمین (Metformen) شوگر کی طلسماتی دوا کیا چیز ہے ؟

اگر آپ شوگر کے مریض ہیں یا آپ کے قریب فیملی میں کوئی شخص شوگر کا مرض میں گرفتار ہے تو اپنے میٹفورمن کا نام ضرور سنا ہوگا 
اگر اسے دنیا میں شوگر کی ٹائپ2 کے علاج کیلئے سب سے زیادہ  تجویز کی جانے والی  دوا کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا ۔
عام طور پر جب بھی کوئی شخص سب سے پہلے ٹائپ2 میں مبتلا ہوتا ہے تو پہلی دوا کے طور پر ڈاکٹر میٹ فارمن ہی
تجویز کرتے ہیں ۔

میٹفورمن کام کیسے کرتی ہے ؟

اگر آپ شوگر کی ٹائپ ٹو میں مبتلا ہے تو اصل مسئلہ یہ ہے کہ جسم میں جو بھی کاربوہائیڈریٹ یا شکر آپ کھانے کے ذریعے داخل کرتے ہیں وہ گلوکوز یا توانائی میں آسانی سے تبدیل نہیں ہوتی جس کی وجہ انسولین ریزسٹنس ہے 
میٹفورمن دراصل آپ کے جسم میں انسولین کی حساسیت کو بڑھا دیتی ہے اس طرح خون میں شکر کی مقدار کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے

Comments