- Get link
- X
- Other Apps
ذیابیطس قسم دوم کیوں ہوتی ہے
ذیابیطس کی تمام قسموں کی وجوہات کے بارے میں اب ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ یہ دو طرح کے عوامل یکجا ہونے سے پید اہوتی ہیں
۔ وراثت
۔ ماحولیاتی اثرات
اگر آپ کے والدین بہن بھائیوں یا خون کے رشتوں میں ذیابیطس کا سلسلہ چلا آ رہا ہے تو آپکے لئے ذیابیطس کا خطرہ زیادہ ہے۔ تاہم یاد رکھنا چاہئے کہ جنوبی ایشیا کے افراد میں (جن میں پاکستان بھی شامل ہےذیابیطس قسم دوم کا خطرہ ویسے ہی ذیادہ ہے۔ یعنی ہم کہہ سکتے ہیں اگر ہمارے خون کے رشتوں میں ذیابیطس کا سلسلہ پہلے سے موہود نہ ہو، تب بھی ہمارے لئے ذیابیطس قسم دوم ہونے کا خطرہ دوسری قوموں کی نسبت زیادہ ہے۔
سمجھنے میں سہولت کیلئے ہم ذیابیطس قسم دوم کی وجوہات کو دو حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیم
1۔ ایک وہ جن پا آپکا اختیار نہیں ہے مثال کے طور پر
وراثت
عمر 45 برس سے زیادہ ہونا
بلڈ پریشر کا ذیادہ ہونا
خون میں چربی کے تناسب کی بعض خرابیاں
2۔ ایسی وجوہات جو آپکے اختیار میں ہیں مثال کے طور پر
وزن کی ذیادتی، خاص طور سے پیٹ کا بڑھنا
ورزش اور جسمانی مشقت کی کمی
یہاں یہ بات واضح ہے کہ اگر آپ متوازن غذا استعمال كرتے ہیں، تهوڑی بہت جسمانی مشقت یا ورزش بهی كرتے ہیں اور آپكا وزن صحتمند حد كے اندر ہے تو طاقتور موروثی اثرات كے باوجود آپكو ذیابطیس نوع ثانی ہونے كا خطرے میں كافی كمی واقع ہو سكتی ہے
Comments
Post a Comment