پری زیابیطس کا کیا علاج ہے؟


)Pre Diabetes)پری ذیابیطس کا علاج

پری ذیابیطس کے بروقت علاج سے ذیابیطس سے بچ سکتے ہیں۔

کھانے پینے میں احتیاط ،
 باقاعدگی سے ورزش اور 
دوائیوں کے استعمال سے یہ بیماری درست ہو سکتی ہے۔ 

پانچ سے دس فیصد وزن میں کمی کرنے سے آپ اس بیماری کو بہتر کر سکتے ہیں۔یہ اپ کی ہیلتھ انشورنس Health 
Insurance ہے۔


کن لوگوں کو پری ذیابیطس کا ٹیسٹ کروانا چاہئے؟
ایسے تمام مریض جن کو ذیابیطس ہو جانے کا خطرہ لاحق ہو ان کو پری ذیابیطس کا ٹیسٹ کروانا چاہیے۔ 
ان میں وہ لوگ شامل ہیں 
جن کی عمر پینتالیس سے زیادہ ہو،
ان کے خاندان میں اور لوگوں کو ذیابیطس ہو،
ایسی خواتین جن کو حمل کے دوران ذیابیطس ہو گئی ہو، 
ایسے مریض جن کو ہائ بلڈ پریشر یا کولیسٹرول کے زیادہ ہونے کی شکایت ہو اور وہ جن کو دل کی بیماری ہو۔


آخر میں ہم یہی کہیں گے کہ پری ذیابیطس کا نام سن کر آپ ہمت نہ ہاریں۔ یہ ایک نہایت قیمتی موقع ہے جس کے علاج اور احتیاط سے آپ ذیابیطس سے بچ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ذیابیطس کی بیماری کو کچھ سال ہو جائیں تو اس  کو مینیج تو کر سکتے ہیں لیکن اس سے چھٹکارا نہیں پایا جا سکتا۔ لاکھوں افراد کو پری ذیابیطس کا مرض لاحق ہے اور وہ اس سے لاعلم  ہیں




Comments