ذیابیطس کے مریض اور قربانی کا گوشت



عید قربان کے موقع پر ہرمسلمان حسب استطاعت قربانی کرتا ہے،جو لوگ قربانی نہ بھی کرسکیں مگر ان کے گھروں میں بھی گوشت پہنچ جاتا ہے۔ عموماً قربانی کے گوشت کے نامناسب استعمال اور بے احتیاطی کے نتیجے میں لوگ بیمار پڑ جاتے ہیں۔
 اس سلسلے میں طبی ماہرین نے قربانی کے ایام کے قریب آتے ہی عوام الناس کی بھلائی کے لیے چند ایسی احتیاطی تدابیر بتائی ہیں جن پرعمل کرنے سے قربانی کے گوشت کے استعمال کو مفید بنایا جا سکتا ہے، اس طرح بیماریوں سے بھی بچنے میں مدد ملے گی۔
معدے کے امراض، شوگر اور بلڈ پریشر کی زیادتی کے مریض قربانی کے گوشت اور کلیجی کھانے میں انتہائی محتاط رہیں جبکہ گوشت میں زیادہ سے زیادہ ادرک کا استعمال کیا جائ
معدے کے امراض میں مبتلا افراد زیادہ تلی ہوئی اور مرچ مسالےسے تیار کردہ گوشت کی ڈشز استعمال نہ کریں کیونکہ اس طرح ان کے مرض میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ شوگرکے مریض بھی قربانی کے گوشت کو احتیاط سے کھائیں کیونکہ شوگر کے مریضوں کیلئے سری پائے اور مغز نقصان دہ ہیں نیز بلندفشار خون(ہائی بلڈ پریشر) کے مریض جوزائد کولیسٹرول کا شکار بھی ہوں ان کیلئے کلیجی، مغز،سری اور پائے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔
 گوشت کے کھانوں میں چربی کا کم سے کم استعمال کریں کیونکہ چربی بہت سی بیماریوں کا موجب بنتی ہے۔ حتیٰ کہ جانوروں کے کولہوں اور دم کی چربی میں سرطان جیسی بیماریاں پیدا کرنے کے جراثیم بھی موجود ہوتےہیں۔
قربانی کے گوشت کو کھانے سے قبل فرائی کرنے کے بجائے اسے اچھی طرح ابالا جائے۔
گوشت میں موجود چربی کے کم استعمال سے شوگر، زیابیطس، امراض قلب اور رگوں میں پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

مناسب یہ ہے کہ قربانی کے جانوروں کے گوشت کو ترکاریوں اور دوسری اشیاء میں ملا کر پکایا جائے تاکہ اس کے مضر اثرات کو زائل کیا جا سکے۔
قربانی کے گوشت کو چند ہفتے تک زیادہ منفی درجہ حرارت میں نہ رکھیں۔ اگر گوشت رکھنا مقصود ہو تو پہلے چند ہفتے اسے  منفی دو درجے سینٹی گریڈ پر رکھیں۔ زیادہ عرصہ گذر جائے تو بھی اسے منفی 18 درجے سینٹی گریڈ تک رکھا جا سکتا ہے۔
ماہرین تجویز پیش کرتے ہیں کہ حاملہ عورتیں بیف کا کم سے کم استعمال کریں کیونکہ زیادہ گوشت کھانےسے بچے کی صحت پر بھی مضر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
حاملہ عورتیں دن میں صرف ایک ہی وقت میں گوشت کھائیں، اگر وہ بہت زیادہ شوق بھی رکھتی ہیں تب بھی انہیں دو دن میں دو مرتبہ سے زیادہ گوشت نہیں کھانا چاہیے۔
گوشت نظام انہضام میں مسائل پیدا کرتا ہے جس کے نتیجے میں ماں کے پیٹ میں موجود بچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
جن خواتین کو بلڈ پریشر کی بیماری کا خدشہ ہو وہ زیادہ احتیاط کریں کیونکہ گوشت کھانے میں افراط مرض کے لاحق کرنے میں تیزی کا سبب بن سکتا ہے۔

گوشت کھائیں

شوگر کے مریض کیسے قربانی کا گوشت کھائیں؟

Comments