- Get link
- X
- Other Apps
ریسرچ سٹڈیز
سے یہ بات سامنے آئی کہ جن مریضوں کو ذیابیطس تھی ان میں کولیسٹرول کی بیماری ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ پائی گئی جن کو ذیابیطس نہیں تھی کولیسٹرول کو اس کے زروں کے حجم کے مطابق چار مختلف حصوں میں بانٹا جا سکتا ہے
کولیسٹرول کے انفرادی اجزاء
ایل ڈی ایل کولیسٹرول
جس کو برے قسم کی کولیسٹرول بھی کہا جاتا ہے کولیٹرول کے وہ زرے
ہیں جو حجم میں نہایت چھوٹے ہوتے ہیں اور ان کی کثافت زیادہ ہوتی ہے۔
یہ زرے خون کی نالیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور چھوٹی نالیوں میں خون کے بہاو میں رکاوٹ پیدا کرکے دل کے دورےاور فالج کا سبب بنتے ہیں۔
ذیابیطس کے مریضوں میں ایل ڈی ایل کے زرے عموما” سے بڑھ کر چھوٹے، کثیف اور چپکنے والے ہوتے ہیں اور ان کے لیول کو کم کرنا ذیابیطس کے علاج کا ایک نہایت اہم حصہ ہے۔ اس بری کولیسٹرول کے لیول کو کم

کرنے کے لئیے کئی عمدہ ادویات موجود ہیں۔
ایچ ڈی ایل یا اچھے قسم کی کولیسٹرول
خون کی نالیوں کو صاف کرنے میں مدد دیتی ہے۔ جیسے ایک کوڑا

اٹھانے والا ٹرک سڑکوں پر سے کوڑے کے ڈھیر اٹھا کر ایک جگہ لا کر اس کو ٹھکانے لگانے میں مدد کرتا ہے بلکل اسی طرح سے ایچ ڈی ایل کے زرے جسم کے مختلف حصوں سے کولیسٹرول کو اٹھا کر اسے جگر تک پہنچاتے ہیں جہاں اس کو ٹھکانے لگایا جائے۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں جگر انسانی جسم کی فیکٹری ہے۔ اچھی کولیسٹرول کے لیول کو خون میں بڑھانے کے لئیے کھانوں میں مچھلی کا زیادہ استعمال، کچھ دوائیں اور باقائدہ ورزش کرنا شامل ہیں۔
ٹرائی گلسرائیڈ
کا لیول بھی ذیابیطس کے مریضوں میں بہت زیادہ نہیں ہونا چاہئیے کیونکہ کئی سٹڈیز سے یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ ٹرائی گلسرائیڈ کا لیول زیادہ ہونے سے دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ہر مریض کے لئیے اچھی اور بری کولیسٹرول کے ہدف اس بات پر منحصر ہیں کہ ان میں دل کی بیماری کے اور کون سے رسک فیکٹر موجود ہیں۔

اب آپ اپنی کولیسٹرول چیک کروائیں تو صرف مکمل کولیسٹرول کو دیکھنے کے بجائے اچھی اور بری کولیسٹرول اور ٹرائی گلسرائیڈ لیول پر توجہ دیں اور اپنےڈاکٹر کے ساتھ بیٹھ کر اپنے لئیے ایک انفرادی پلان بنائیں۔
Comments
Post a Comment