- Get link
- X
- Other Apps
سارے دن میں کچھ نہ کچھ کھاتے رہنا انسان کی روٹین میں شامل ہے، شام میں ہلکا پلکا کھانے کی طلب کو پورا کرنے کے لیے وہ ایسی اشیاء کھا لیتے ہیں جو ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں ان میں ’آلو کے چپس، کچوریاں، سموسے، رول‘ وغیرہ شامل ہیں، یہ تمام چیزیں کبھی کبھار تو کھا لی جاتی ہیں مگر ان کا روزمرہ میں استعمال نہ صرف صحت کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ ان سے وزن بھی بڑھتا ہے۔
’’چنے‘‘ فائبر اور پروٹین سے بھرپور ایک نشاستہ دار غذا ہے جس کا استعمال صبح شام بھی کیا جائے تو اس کے نقصان نہیں ہیں بلکہ فائدے ہیں۔ پروٹین سے بھرپور چنوں کو ’’گوشت کا متبادل‘‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ان کا استعمال انسانی جسم کو گوشت کے برابر غذائیت فراہم کرتا ہے
شام کے وقت اکثر انسان کو بھوک لگتی ہے کیونکہ دن کے اس وقت توانائی کی سطح نیچے آنے لگتی ہے اور انسان کو بھوک محسوس ہوتی ہے لہذا وہ کسی ایسی چیز کو کھانے کی تلاش کرتا ہے جو بھوک مٹانے کے ساتھ ہی جسم کو توانائی بھی فراہم کرےایسے میں لوگ ’چائے یا کافی‘ پینا پسند کرتے ہیں۔
بھنے ہوئے چنوں کا استعمال بے وقت بھوک میں بہت فائدہ مند ہے کیونکہ ان میں فائبر اور پروٹین کثیرتعدادمیں موجود ہےاور ان میں کیلوریزبھی بہت کم ہوتی ہیں
دوسری جانب شوگر کے مریضوں کے لیے چنوں کا استعمال بے حد فائدہ مند ہے، چنے کھانے کے بعد کافی دیر تک بھوک نہیں لگتی جو کہ وزن کم کرنے کا باعث بنتا ہے۔ چنے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں اور اس کے علاوہ یہ نظام ہضم کے لیے بھی مفید ہے۔
چنوں کو صبح نہار منہ اور رات کو سونے سے پہلے کھانا نہایت فائدہ مند ہے جبکہ شام کے وقت بھی ان کو کھایا جاسکتا ہے۔ چنے کے بے شمار فوائد کے علاوہ اس کی خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ آسانی سے اور نہایت کم پیسوں میں خریدے جاسکتے ہیں۔
ضرور پڑھیں:
Comments
Very very informative things
ReplyDeleteTop 10 Health Tips Of Bananas And Banana Fruit Benefits
ReplyDeleteHealth Tips Of Bananas
Health Tips Find Beauty Tips and Tricks For Learn Health
Pakhealthtips.com/
Health Tips, Health News, Health Care and Fitness Tips
Health Tips
Health Benefits of Fruit: Vitamins, Minerals + Fiber
Fruit Health Tips
Health Benefits of Vegetables: Vitamins, Nutrients, Fiber
Vegetable Health Tips