کیا ذیابیطس سے جلد متاثر ہوتی ہے؟


کیا ذیابیطس سے جلد متاثر ہوتی ہے؟

 اس سلسلے میں سب سے عام مسئلہ شدید خشک جلد ہے 
جو خون کی باریک رگوں اور اعصاب کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے پیش آتا ہے۔ 

جلدی مسائل کا خطرہ کیسے کم کیا جاۓ

 اپنے خون میں گلوکوز کی سطح کو نارمل سطح کے زیادہ سے زیادہ قریب رکھیں تاکہ جلد کے انفیکشن کا خطرہ کم ہو جاۓ۔ اپنے گھر میں زیادہ گرمی نہ ہونے دیں خاص طور پر سردیوں میں جب ہیٹر چل رہے ہوں۔ 
اور اگر ممکن ہو تو ہوا میں نمی بڑھائیں۔
 ّ گھریلو صفائی کی مصنوعات اور گھالنے والے مادے استعمال کرتے ہوۓ دستانے پہنیں تاکہ آپ کی جلد محفوظ رہے۔ 
 تیز گرم پانی سے غسل اور شاور نہ کریں اور بغیر خوشبو کے صابن استعمال کریں۔ 
 نہانے کے بعد جلد پر کریم یا لوشن لگا لیں،
خوشبو سے پاک کریم یا لوشن استعمال کرنا بہتر ہے۔ 
 اپنے پاؤں ہر روز چیک کریں۔
 آگر آپ کے پاؤں کی جلد خشک، کھردری یا کٹی پھٹی ہو تو اپنے پوڈائٹرسٹ یا ڈاکٹر سے ملیں اور اگر آپ کی جلد بہت خشک یا خراش زدہ ہو تو اپنے ڈاکٹر سے ملیں۔

Comments