اگر خون کی باریک رگوں کو نقصان پہنچ چکا ہو تو کیا ہو سکتا ہے؟


اگر خون کی باریک رگوں کو نقصان پہنچ چکا ہو تو کیا ہو سکتا ہے؟

 ذیابیطس کے ساتھ خون کی باریک رگوں کو نقصان پہنچنے کی صورت میں آنکھوں، گردوں، اعصاب اور پیروں پر اثر پڑ 
سکتا ہے۔
 آنکھیں
 دھندلی نظر
 جب خون میں گلوکوز کی زیادتی ہو )جیسے تشخیص کے وقت( تو آنکھ کے عدسے کی بناوٹ میں تبدیلیاں ممکن ہیں جن کے نتیجے میں دھندال دکھائی دیتا ہے۔ جب خون میں گلوکوز کی سطح دوبارہ کم ہو جاۓ تو عام طور پر یہ مسئلہ دور ہو جاتا ہے۔ 

 موتیا

 موتیا کے مرض میں آنکھ کے عدسے پر ’بادل چھا جاتے ہیں‘ جس سے نظر بھی دھندلی ہو سکتی ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں میں موتیا زیادہ عام ہے اور انہیں یہ مسئلہ ان لوگوں کی نسبت زیادہ کم عمری میں الحق ہو سکتا ہے جنہیں ذیابیطس نہ ہو۔ آپریشن سے موتیا کا عالج ممکن ہے۔

 گالکوما 

گالکوما تب واقع ہوتا ہے جب آنکھ میں دباؤ بہت زیادہ ہو۔ اس کے نتیجے میں آنکھ کو دماغ سے مالنے والے اعصاب کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور انسان بصارت سے محروم ہو سکتا ہے۔ تاہم جلد عالج مہیا کر کے بصارت میں مزید کمی کو روکا جا سکتا ہے۔ 

Comments