- Get link
- X
- Other Apps
منفی سوچ کیوں آتی ہے
’’اگر تم اپنی زندگی بدلنا چاہتے ہو تو سب سے پہلے تمہیں اپنی سوچ کو بدلنا ہوگا!‘‘
ہمیں منفی سوچ کومثبت سوچ میں بدلنا ہوگا،جس کی ایک بہت بڑی وجہ ابتدائی زندگی کے واقعات و سانحات بھی ہیں۔
بعض حادثات ایسے ہوتے ہیں جن کے نتائج منفی ہوتے ہیں اور وہ فرد کی شخصیت پر گہرے منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔
یہ اثرات آگے چل کر منفی سوچ کا ذریعہ بنتے ہیں۔ یہیں سے انسان شعوری یا لاشعوری طور پر منفی سوچنا شروع کردیتا ہے۔
سوچ مثبت ہوتی ہے نہ منفی
پیدائشی طور پر سوچ مثبت ہوتی ہے نہ منفی۔
ہم کسی چیز کو پہلی بار سوچتے ہیں تو وہ کچھ اور طرح کی لگتی ہے، پھر سوچتے ہیں تو کچھ اور طرح کی ہوتی ہے۔
جب ایک شے کو بار بار سو چا جاتاہے تو اس کی ایک واضح صورت بن جاتی ہے۔ پھر اس کے متعلق سوچنا آسان ہوجاتا ہے اور پہلے سے بہتر بھی۔

عام طور پر ہمیں پتا ہی نہیں لگتا اور کسی بھی موضوع پر ہم غیر محسوس طور پر منفی ہوتے چلے جاتے ہیں۔
ہمارے اندر منفی سوچ کے راستے بنے ہوئے ہیں اور ہم انھیں کبھی روکنے کی کوشش نہیں کرتے۔
ترغیبی کتابیں پڑھیں
Comments
Post a Comment