ناریل کا پانی جسم میں شوگر کی مقدار کم کرتا ہے



کچے ناریل کے پانی میں وٹامن سی،  فائبر اور منرلز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ ناریل کے پانی 
میں 94فیصد پانی شامل ہوتا ہے جو انسان کی پیاس بجھانے کے ساتھ جلد اورجسم کے لیے بھی بے حد فائدے مند ہوتا ہے

شوگر کے مریضوں کے لیے مفید
ماہرین کے مطابق ناریل کا پانی جسم میں شوگر کی مقدار کم کرنے میں بہت مدد کرتا ہے۔ شوگر کے مریض بغیر کسی خدشات کے ناریل کا پانی اپنی روزمرہ غذا میں استعمال کرسکتے ہیں۔ ناریل کے پانی میں فائبر کے علاوہ میگنیشیم بھی پایاجاتا ہے جو ذیابطیس کی اقسام نمبر 2 کے مریضوں کی شوگر کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
اینٹی آکسیڈنٹ؛
ناریل کاپانی اینٹی آکسیڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہے جو جسم کو نقصان پہنچانےوالے ذرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جسم میں بلڈ پریشر اور انسولین لیول کو قابو میں رکھتا ہے۔
گردوں کےامراض میں مفید
ناریل پر کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ناریل کا پانی گردوں کے امراض میں بے حد مفید ہے۔ ناریل کاپانی پینےسے گردوں میں پتھری ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ناریل کا پانی کرسٹل کو گردوں میں چپکنے سے روکتا ہے اور باآسانی اس کے اخراج میں مدد کرتا ہے، لہٰذا سادہ پانی پینا تو گردوں کے امراض میں مفید ہے ہی لیکن ناریل کا پانی سادہ پانی کا بہت اچھا نعم البدل ثابت ہوسکتا ہے۔
دل کےامراض میں مفید
ناریل کاپانی دل کےامراض میں مبتلا افراد کے لیے بھی بہت مفید ہے، ناریل کا پانی دل کے امراض کو کم  کرنے میں بہت مدد کرتا ہے، ناریل کے پانی میں کولیسٹرول کم کرنے کی بہت اچھی صلاحیت ہوتی ہے جس کے باعث دل کے امراض ہونے کا خدشہ کم ہوتا ہے۔
انرجی مشروبات کا نعم البدل؛
ورزش کے بعد زیادہ تر لوگ انرجی بڑھانے والے مشروبات کا استعمال کرتے ہیں لیکن ان مشروبات کی جگہ اگر ناریل کاپانی استعمال کرلیا جائے تو اس کے فائدے دیگر مشروبات کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں۔ ناریل کاپانی جسم میں پانی کی کمی کو کم کرنے، پیٹ اور معدہ کی تکلیف کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ لہٰذا مہنگے انرجی والے مشروبات کی جگہ اگر ناریل کا پانی پی لیا جائے تو یہ زیادہ موثر ہے

Comments