پی نٹ بٹر ذیابیطس سے محفوظ رکھنے میں معاون ہے




مزیدار ذائقے کا حامل پی نٹ بٹر ایک فوڈ پیسٹ یا اسپریڈ ہے جسے  پسی ہوئی مونگ پھلی سے تیار کیا جاتا ہے اس کے ذائقے میں مزید اضافہ کرنے کے لیے اس میں دیگر اجزاء جیسا کہ نمک،سویٹز اورکی شمولیت کی جاتی ہیں۔پی نٹ بٹر سینڈوچ صرف اسکول لنچ باکسز کے لیے نہیں بلکہ یہ اسپریڈ آپ کی صحت کے لیے بھی بیحد فائدہ مند ہے

 اس میں موجود 
(Mono unsaturated fat) غیر سیر شدہ چکنائی حقیقتاً وزن کم کرنے کے لیے موثر ہتھیار کے طور پر کام دکھاسکتی ہیں،ریسرچرز کا کہنا ہے کہ غیر سیر شدہ چکنائی وزن کم کرنے کے لیے لو فیٹ ڈائٹ کے مقابلے میں زیادہ بہتر طور پر کام دکھاتی ہے۔

علاوہ ازیں سب سے اہم نکتہ یہ ہے کہ پی نٹ بٹر میں موجود پروٹین آپ کو دیر تک سیر شدہ ہونے کا احساس دلاتا ہے جس کی وجہ سے آپ ضرورت سے زائد غذا کھانے سے خود کو بچا سکتے ہیں اس میں موجود پروٹین اور ہیلتھی آئل وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ ذیابیطس سے محفوظ رکھنے میں بھی معاونت کرتے ہیں

 600 گرام پی نٹ بٹر اندازاً 2 کھانے کے چمچے اگر ہم روز صبح ناشتے میں لیں تو اس سے ہم تقریباً 2 گرام فائبر اور 8 گرام پروٹین حاصل کرتے ہیں اور ان دونوں کے صحت مند ملاپ سے بھرپور طریقے سے 
اپنی صبح کا آغاز کرسکتے ہیں

 لیکن یہ یاد رہے کہ کسی بھی چیز کی زیادتی نقصان پہنچاتی ہیں،اس لیے صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہونے کے باوجود اس کا استعمال اعتدل میں رہ کر کریں تو بہتر ہیں۔پی نٹ بٹر کو کئی 
طریقوں سے ہم اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہیں آپ چاہیں تو اسے اسپریڈ کے طور پر ٹوسٹ یا 
کریکرز پر لگائیں یا پھر اس کی مدد سے بے حد مزیدار کپ کیک،کینڈی بارز،گرنیولا بارز تیار کرکے اس کے مزیدار کرنچی اور چکنی ذائقے سے لطف 
اندوز ہوں۔

غذائی اعتبار سے پی نٹ بٹر میں بہت سے اہم غذائی عناصر منرلز اور وٹامنز جیساکہ پوٹاشیم میگنیشیم وٹامن E اور B,6 قلیل مقدار میں آئرن سیلینم اور مینگنینز وغیرہ شامل ہوتے ہیں تحقیق سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ پوٹاشیم جسم کے سیال مادوں کو باقاعدہ رکھنے میں معاونت کرتا اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے ۔

پی نٹ بٹر میں موجود یہ تمام صحت بخش غذائی عناصر ہمارے جسم کو صحت مند رکھنے میں کلیدی 
کردار ادا کرتے ہیں




 اگر آپ مزیدار کریمی ذائقے کے حامل اسنیک سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی صحت کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ کرنے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں تو پھر آپ پی نٹ بٹر کے مزیدار 

کریمی ذائقے سے جی بھر کر لطف اندوز ہوسکتے ہیں اوراس سے خود کو درکار اینٹی اکسیڈنٹ کی مطلوبہ

 مقدار بھی آسانی حاصل کرسکتے ہیں علاوہ ازیں اس مزید ذائقے دار بنانے سے قطع نظر اگر آپ اس کے صحت بخش فوائد سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونا چاہتے ہیں تو آپ اسے مختلف سبزیوں اور پھلوں کے ساتھ ملا کر لے سکتے ہیں مثلاً کیلے کے گول سلائس کاٹ کر پلیٹ میں سجائیں اب ہر سلائس کے اوپر پی نٹ بٹر کے اسپریڈ کریں اور کیلے اور بٹر کے منفرد ذائقے سے لطف اندوز ہوں۔






 ایک اسٹڈی سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ باقاعدگی سے پی نٹ بٹر کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے آپ عارضہ قلب کو خطرے کو نصف کردیتے ہیں خون کی شریانوں کی سوزش اور ان میں چکنائی کا جم جانا دونوں کا شمار عارضہ قلب کی بنیادی وجوہات میں کیا جاتا ہے اور پی نٹ بٹر ان دونوں کو کم کرنے میں معاونت کرتا ہے۔

برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع کی گئی ایک ریسرچ میں ریسرچرز کا ماننا ہے کہ وہ افراد جو چار ہفتے باقاعدگی سے مختلف نٹس یا پی نٹ بٹر کو اپنے غذائی معمول میں شامل رکھتے ہیں یہ نسبت ان افراد کے جو انہیں شاذ و نادر ہی اپنی غذائی کا حصہ بناتے ہیں 37 فیصد تک دل کے عوارض کے 
خطرے سے خود کو دور کرلیتے ہیں۔
How to make penut butter at home. Read in next post Here.


Comments