ذیابطیس آپكے باپ بننے كی صلاحیت كو متاثر نہیں كرتی




ذیابیطس کے ساتھ باپ بننا

 ذیابطیس آپكے باپ بننے كی صلاحیت كو متاثر نہیں كرتی ـ یہاں تك كہ اگر آپكو جنسی ملاپ میں مشكلات پیش آرہی ہیں تب بهی آپ باپ بن سكتے ہیں ـ لیكن اگر آپ بچے كے مستقبل میں ذیابطیس كا شكار ہو جانے سے خوفزدہ ہیں تو آپكو آپنے معالج سے اس بارے میں بات كرنی چاہیئے ـ

   جنسی كمزوری، اعصابی تناؤ اور ڈپریشن

ذیابطیس كے مریضوں میں ڈپریشن  كا امكان نسبتاً زیادہ ہوتا ہےـ ڈپریشن  ایك باقاعدہ مرض ہے جسے دُكهی ہونے كے معمولی احساس سے زیادہ اہمیت دینے كی ضرورت ہوتی ہےـڈپریشن كی وجہ سے جنسی كمزوری پیدا بهی ہو سكتی ہے اور اگر جنسی كمزوری پہلے سے موجود ہو تو یہ ڈپریشن  كا باعث بهی بن سكتی ہے ـ

 ذیابطیس كے بہت سے مریض كافی پریشان رہنے لگتے ہیں وہ زندگی كی دوسری پریشانیوں كے علاوہ اپنے مرض كے بارے میں بهی كافی پریشان رہنے لگتے ہیں ـ ذیابطیس كے كچهـ مریضوں كو كبهی كبهار بهی اگر جنسی ملاپ كے دوران مشكل پیش آ جائے تو وہ ممكنہ نامردی سے خوفزدہ ہو كر مستقل پریشان رہنے لگتے ہیں

بہت زیادہ پریشان رہناطبی اصطلاح میں اعصابی تناؤ كہا جاتا ہے ، بذاتِ خود جنسی كمزوری كا باعث بن سكتا ہےـ یاد ركهیئے كہ اعصابی تناؤ اور ڈپریشن دونوں كا علاج ممكن ہے 

 



Comments