دہی کھانے سے شوگر کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔


طبی تحقیق کے مطابق روزانہ 28 گرام دہی کھانے سے شوگر کی بیماری پیدا ہونے کے خطرے کو تقریبا 20 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے
 دہی کے روزانہ استعمال سے شوگر جیسے موذی مرض سے بچاجاسکتاہے۔ہاروڈسکول آف 

پبلک ہیلتھ کی حالیہ طبی تحقیق کے مطابق روزانہ صرف 28گرام دہی کھانے سے شوگر کی

 بیماری کے خطرات کو 20فیصد تک کم کیاجاسکتاہے۔
رپورٹ کے مطابق دہی میں پائے جانے والے صحت بخش بیکٹیریا بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہیں جو جسم کو زہریلے اور خطرناک مواد سے پاک کرتاہے۔
دہی کا باقاعدہ استعمال دیگر فوائد کے علاوہ شوگر کے خطرات کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتاہے
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں معلوم کیا کہ جو افراد زیادہ چکنائی اور زیادہ کاربوہائیڈریٹ والی خوراک سے پہلے دہی کھاتے ہیں ان میں سینے کی جلن، سوزش اور 
خون سے متعلقہ بیماریوں کی علامات غیر معمولی طور پر کم دیکھی گئی ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دہی خون کی نالیوں کی سطح کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور اس طرح 

زہریلے اور فاسد مادوں کا خون میں داخل ہونا مشکل ہوجاتا ہے۔ موٹاپے کے شکار افراد کے لئے تو دہی کا فائدہ اور بھی زیادہ ہے۔ دہی استعمال کرنے سے ان کے وزن میں کمی آتی ہے اور وہ شوگر سے متعلقہ مسائل سے بھی بڑی حد تک محفوظ رہتے ہیں۔
یہ تحقیق یونیورسٹی آف وسکانسن میڈیسن کے سائنسدانوں نے کی ہے، جن کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہی کو کھانے سے پہلے استعمال کرنا چاہیے۔ اگر آپ کھانے سے پہلے دہی کھاتے ہیں تو اس کے نتیجے میں کھانے کے بعد میٹابولزم بہتر ہوجاتاہے اور دل کی بیماری و میٹابولک سسٹم کی خرابی سے پیدا ہونے والی بیماری کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔


Comments