- Get link
- X
- Other Apps
ریٹینو پیتھی
یہ ایک ایسی کیفیت ہے جس میں لمبا عرصہ خون میں گلوکوز کی زیادتی کی وجہ سے آنکھوں کے پچھلے حصے میں خون
کی باریک رگوں کو نقصان پہنچ چکا ہوتا ہے۔
یہ متاثرہ رگیں اگر رسنا شروع ہو جائیں یا ان سے خون نکلنے لگے یا یہ بند ہو جائیں تو انسان بصارت سے محروم ہو سکتا ہے۔
کئ لوگوں کو تب تک اپنی نظر کے مسائل کا احساس نہیں ہوتا جب تک ریٹینو پیتھی بہت بڑھ نہ چکی ہو۔
لہذا یہ بہت اہم ہے کہ آپ ماہر امراض چشم یا سند یافتہ نظر چیک کرنے والے ماہر سے کم از کم ہر دوسرے سال اپنی آنکھیں چیک کروائیں
۔* مسئلہ جلد پتہ چل جانے اور لیزر عالج سے مزید نقصان اور بصارت سے محرومی کو روکا جا سکتا ہے۔
آنکھوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ کیسے کم کیا جاۓ
اپنے خون میں گلوکوز کی سطح، اور بلڈ پریشر کو مجوز ہ سطح پر رکھیں۔
اگر آپ کو اپنی نظر میں تبدیلیوں کا احساس ہو تو اپنے ڈاکٹر یا آنکھوں کے سپیشلسٹ سے فوری رابطہ کریں۔
اگر آپ کو ٹائپ 2 ذیابیطس ہے تو تشخیص کے وقت ماہر امراض چشم نے آپ کی آنکھوں کا معائنہ کیا ہو گا اور اس کے بعد کم از کم ہر دوسرے سال یہ معائنہ ہوتا رہنا چاہیئے
* – اگر مسائل پہلے ہی موجود ہوں تو اس سے کم وقفوں سے معائنہ ہونا چاہیئے۔
اگر آپ کو ٹائپ 1 ذیابیطس ہے تو تشخیص کے بعد ہر پانچویں سال آپ کی آنکھوں کا معائنہ ہونا چاہیئے
* – اگر مسائل پہلے ہی موجود ہوں تو اس سے کم وقفوں سے معائنہ ہونا چاہیئے۔
Comments
Post a Comment