ٹی وی طویل عرصے تک دیکھنے سے ذیابیطس ، دل کی بیماری اور موت کا خطرہ


ٹی وی معلومات، خبروں اور تفریح کا اہم ذریعہ ہے۔ ٹی وی دیکھنا زیادہ تر لوگوں کی زندگی کا ایک باقائدہ حصہ بن چکا ہے۔ ایک سٹڈی کے مطابق اوسطا” افراد
دن میں 4 سے 5 گھنٹے ٹی وی کے سامنے گزارتے ہیں۔

جرنل آف امریکن میڈیکل اسوسی ایشن میں چھپنے والے ایک آرٹیکل کے مطابق ٹی وی طویل عرصے  تک دیکھنے سے ذیابیطس ، دل کی بیماری اور موت کا خطرہ 
بڑھ جاتا ہےی وی دیکھنے کے دوران لوگ نہ صرف چلنے پھرنے سے دور رہتے ہیں بلکہ وہ زیادہ کیلوریوں والی  چیزیں زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ 
ایک سٹڈی کے مطابق جو لوگ ٹی وی دیکھ رہے تھے انہوں نے کھانا کھاتے ہوئے ان لوگوں کی نسبت 30  فیصد کیلوریاں زیادہ حاصل کیں جو ٹی وی نہیں دیکھ رہے تھے۔
آپ جانتے ہی ہوں گے کہ تمام دنیا میں بچوں میں مٹاپے کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ یہ 21 ویں صدی کا بڑا چیلینج ہے۔ اس کی وجوہات میں  بیٹھے رہ کر وقت گزارنا، غیر صحت مند کھانے کھانا، جینیائی عوامل، مٹاپا، اور نسلی عوامل شامل ہیں۔ بچوں کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کیا جاتا ہے تاکہ وہ ان کمپنیوں کی چیزیں خریدیں  جب ان کھانے پینے کی چیزوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کمپنیوں کے بنے ہوئے کھانے پینے کی چیزوں میں چکنائیوں ، چینی اور نمک کی مقدار زیادہ تھی ۔

ٹی وی دیکھنا ایک رسک فیکٹر ہے جس سے غیر صحت مندانہ زندگی گزارنے میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے بچوں کی صحت ، نیند، ذہنی یکسوئی  اور ان کے دوسرے انسانوں کے ساتھ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور مٹاپے میں اضافہ ہوتا ہے۔
 بچوں میں  تیز رفتار کارٹون دیکھنے سے ان کی پڑھائی پر منفی اثر مرتب ہوتاہے۔ ایک ریسرچ کے مطابق 60 چار سالہ بچوں کے مشاہدے سے یہ بات سامنے آئی کہ  جن بچوں نے 9 منٹ تک تیز رفتاری سے چلنے والے کارٹون پروگرام دیکھے تو انہوں نے ان بچوں کی نسبت ٹیسٹ کے سوالات کے جواب اچھی طرح سے نہیں 
دئیے جنہوں نے تعلیمی  پروگرام دیکھے یا اپنا وقت ڈرائنگ وغیرہ میں صرف کیا

جب 4 سے 7 سال کی عمر کے بچوں سے کہا گیا کہ ٹی وی دیکھنے کا وقفہ آدھا کردیں تو دو سال کے مشاہدے سے یہ بات سامنے آئی کہ  ان بچوں نے کم کیلوریاں استعمال کیں اور زیادہ متحرک رہے جس کی وجہ سے ان کا وزن کم کر کے مناسب دائرے میں لانے میں مدد ملی  سائنسدانوں نے یہ بھی دیکھا کہ ٹی وی میں کھانے پینے کی اشیاء کے اشتہار دیکھ کر بچوں اور بڑوں دونوں میں غیر صحت مند کھانوں کی خواہش اور ان کے استعمال میں اضافہ ہوا     جیسا کہ ہم جانتے ہیں پیپسی ، کوک اور دیگر میٹھے مشروبات صحت کے لئیے نقصان دہ ہیں۔ پانی پینا سب سے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ فاسٹ فوڈ جیسے کہ پیزا اور میک ڈانلڈ کے کھانے بھی صحت کے لئیے مضر ہیں۔

اوسطا” بالغ افراد بھی تقریبا” 5 گھنٹے روزانہ ٹی وی دیکھنے پر صرف کرتے ہیں۔ ایک اور ریسرچ سے یہ دیکھا گیا کہ ٹی وی زیادہ دیکھنے سے مٹاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے    جب ریسرچ میں حصہ لینے والوں سے کہا گیا کہ ٹی وی دیکھنے کا وقت آدھا کر دیں تو  ان افراد کے متحرک ہونے میں اضافہ ہوا۔ جیسا کہ ہم پہلے ہی جانتے ہیں چلتے پھرتے رہنا صحت کے لئیے اچھا ہے۔

مٹاپے سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ، بلڈ پریشر زیادہ ہوتا ہے،کولیسٹرول میں اضافہ ہوتا ہے اس کے علاوہ ان مریضوں  میں ہڈیوں اور جوڑوں کی بیماری میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس سے ان کے متحرک رہنے میں اور بھی کمی واقع ہوتی ہے۔  ہم اپنے ٹی وی دیکھنے کے وقت کو آدھا کرکے بہت ساری بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ ہفتے میں کم از کم 5 دن 30 منٹ تک چلنا چاہئیے، دن میں 6 سے 8 گلاس پانی پئیں اور جتنا ہوسکے کمپنیوں کی بنائی ہوئی اشیاء پر قدرتی کھانوں کو ترجیح دیں۔ ان مشوروں پر عمل درآمد ہوکر آپ ذیابیطس کو بہتر طور پر کنٹرول کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ جو افراد ذیابیطس ہوجانے کے خطرے میں ہیں ان میں اس پیچیدہ بیماری ہوجانے کے خطرے میں کمی واقع ہوگی۔

اہم نکات
ٹی وی دیکھنے کا وقفہ آدھا کردیں۔
تیس منٹ روزانہ چلنے پھرنے کو معمول بنائیں۔
میٹھے مشروبات کے بجائے پانی پئیں۔
پروسیسڈ فوڈز کے بجائے قدرتی اشیاء کا استعمال کریں۔


Comments