- Get link
- X
- Other Apps
پیروں کی بنیادی صحت اور فٹنس کا انحصار ان کی قوت اور لچک پر ہوتا ہے ۔ اکثر افراد پاؤں کی دیکھ بھال سے یکسر بیگانہ رہتے ہیں حالانکہ پاؤں چلنے پھرنے اور اٹھنے بیٹھنے کے انداز کو بہتر بناتے ہیں ۔
پیروں کے معاملے میں لاپرواہی عضلات میں درد اور جوڑوں میں تکلیف کا باعث بن سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ ہڈیوں کو جوڑنے والی رگوں اور عضلات میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل شروع ہو سکتا ہے . یہ صورتحال اس وقت سامنے آتی ہے جب دوڑ لگائی جائے ، کوئی کھیل کھیلا جائے ، رقص کیا جائے یا بھاری وزن اٹھایا جائے ۔
ماہرین پیروں کو صحتمند اور لچک دار بنانے کیلئے کچھ ورزشیں پیش کرتے ہیں ۔ ان ورزشوں کی مدد سے چند مشقوں کے بعد ہی پیر اس قابل ہو جاتے ہیں کہ دن بھر کے کام کاج کو باآسانی نمٹانے میں مدد دے سکیں اور کھیل کود اور بھاری کام کرتے وقت انہیں کسی قسم کی تکلیف درپیش نہ ہو ۔
ورزش نمبر 1
ورزش کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ فرش پر ایک تولیہ بچھالیں ۔ اس پر ننگے پاؤں کھڑے ہو جائیں اب نیچے سے تولیے کو پکڑ کر اسے اوپر اٹھانے کی کوشش کریں ۔ یہ ورزش پیروں کی مجموعی قوت میں اضافے کا باعث بنے گی ۔
ورزش نمبر 2
اس کے بعد اپنے پیروں کو سیدھا رکھیں اور تولیے کو اپنے نیچے میں اڑا کر آگے کی جانب کھینچنے کی کوشش کریں ۔ تولیہ کو پہلے دائیں جانب اور پھر بائیں جانب کھینچیں ۔ اس ورزش سے پیروں کے اندرونی عضلات مستحکم ہوں گے اور ٹخنے کی موچ یا درد سے بھی نجات ملے گی ۔
ورزش نمبر 3
تیسری قسم کی ورزش میں اپنے گھٹنوں اور ٹخنوں کو پھیلالیں اور پنجوں کو فرش سے اوپر اٹھائیں ۔ اس کے بعد آہستہ آہستہ اپنی ایڑیوں کو بھی اوپر اٹھائیں ۔ یہ ورزش کا کم از کم 20 بار کریں ۔ اب اپنے پنجوں کو تھام لیں اور ٹخنوں کو آگے پیچھے حرکت دیں ۔ نرمی کے ساتھ پنجوں کو اوپر اٹھائیں اور دائیں بائیں آہستگی سے موڑیں ۔
ورزش کر لینے کے بعد ٹب میں گرم پانی ڈال کر اس میں تھوڑا سا بیکنگ پاؤڈر یا نمک ملا لیں پھر اس پانی
میں دونوں پیر کچھ دیر کے لیے ڈبوئے رکھیں ۔ اس سے پیروں کی تھکن دور ہو گئی اور سکون ملے گا .
میں دونوں پیر کچھ دیر کے لیے ڈبوئے رکھیں ۔ اس سے پیروں کی تھکن دور ہو گئی اور سکون ملے گا .
آفس میں بیٹھے بیٹھےاپنی فٹنس کو بحال رکھیں
Comments
Exercise ki smj nhe I ??? Vedio ya pic ki help we btein plz
ReplyDeleteتندرستی ہزار نعمت ہے
ReplyDeleteصحت مند رہیں۔
صحت مند خوراک کھا ئیں۔
اپنے آپ کو بیماریوں سے دور رکھیں۔
صحت کے متعلق اچھے اچھے آرٹیکلز پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں