- Get link
- X
- Other Apps
رات کے کھانے کی اہمیت بہت زیادہ ہوتی ہے، کئی لوگ کھانا کھانے کے تھوڑی دیر بعد سوجاتے ہیں، یہ عمل ان کے موٹاپے کی وجہ بنتا ہے۔ اس لیے، جو لوگ وزن کم کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ رات کا کھانا جلدی یعنی سات بجے تک کھالیں اور کم از کم 3گھنٹے بعد سوئیں۔
لیکن یہ بات سچ ہے کہ رات کا کھانا اگر جلدی کھا لیا جائے اور سونے میں کافی وقت لگ جائے تو دوبارہ بھوک ستانے لگتی ہے،
جس کے باعث اگر کچھ نہ کھایا جائے تو نیند کا آنا مشکل ہوجاتا ہے۔ رات کو سونے سے تین سے چار گھنٹے پہلے کھانا کھانے کا مشورہ اس لیے دیا جاتا ہے تاکہ کھانا ہضم ہوسکے اور جسم میں اضافی چربی جمع نہ ہوپائے۔
اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ رات کو سونے سے پہلے کوئی ہلکا پھلکا اور چکنائی سے پاک اسنیک منتخب کریں۔
آپ کس طرح کے اسنیکس لے سکتے ہیں،
ملک
سونے سے پہلے بغیر بالائی کا دودھ پینے سے آپ کی بھوک مٹ جاتی ہے اور آپ پُرسکون نیند لے پاتے ہیں۔ جو لوگ خالی دودھ نہیں پی سکتے، وہ چاہیں تو اس میں کوئی فلیور بھی شامل کرسکتے ہیں، جیسے کہ چاکلیٹ فلیور۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ دودھ پینے سے تو وزن میں اضافہ ہوگا لیکن ایسا نہیں ہوتا کیونکہ ریسرچ کے مطابق، دودھ میں کیلشیم پایا جاتا ہے، جو پیٹ کی چربی کو گھلانے میں معاون ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ دودھ میں چاکلیٹ فلیور ملاتے ہیں، تو اس میں پروٹین شامل ہوجاتا ہے، جو رات بھر پٹھوں کی نشوونما کرتا ہے۔ دودھ میں شامل امینو ایسڈ سے بھرپور نیند آتی ہے، جو صحت کی علامت اور وزن کم کرنے کی ضمانت ہے۔ بہتر، پرسکون اور بھرپور نیند سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے اور وزن خودبخود کم ہوجاتا ہے
سیریلز
سیریلز، فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں اور رات میں جب سیریل کھانے کی بات ہو تو اس سے مراد فروٹی سیریل نہیں بلکہ جو کا دلیہ اور کارن فلیکس ہیں۔ ایک چھوٹے پیالہ میں سیریل کھانے سے بھوک بھی مِٹ جائے گی اور کیلوریز کی زیادہ مقدار بھی آپ کے جسم میں نہیں جائے گی۔ سیریل میں موجود کاربوہائیڈریٹ بھرپور نیند کے لیے اچھے ثابت ہوتے ہیں۔
سیریل میں موجود فائبر سے آپ کو پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے، ساتھ ہی فائبر کی مدد سے جسم میں موجود اضافی چربی کو بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔ لہٰذا سونے سے پہلے سیریل کھاناہلکی پھلکی غذا کے طور پر بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں اور آپ کو بھوک بھی زیادہ لگتی ہے، تو اس طرح کا انتخاب بہترین ہے
پی نٹ بٹر (مونگ پھلی کا مکھن) میں پروٹین کی اعلیٰ مقدار پائی جاتی ہے۔ اس پروٹین سے آپ کو پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور یہ ہاضمہ کے لیے بھی بہترین توانائی فراہم کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ مونگ پھلی کے مکھن میں وافر مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے، جو نظام ہضم کے لیے نہایت مفید ہے اور اس سے اضافی چربی کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔ یہ کھٹے میٹھے اسنیک سونے سے پہلے آپ کی بھوک کو ختم اور جسم کو توانائی فراہم کرنے کے لیے کافی ہیں
دودھ کی طرح کیلے میں بھی امینو ایسڈ ٹریپٹوفون پایا جاتا ہے۔ اس کے باعث بھرپور نیند کا حصول مشکل نہیں رہتا اور غیر صحت بخش کھانے کا رجحان بھی ختم ہوجاتا ہے۔ کیلا ایک مکمل غذا ہے، اس میں موجود فائبر ریگولر باؤل موومنٹ میں معاون ہوتا ہے۔ اگر خالی کیلا کھانا مشکل ہو تو آپ اس کا شیک بھی بناکر پی سکتے ہیں، لیکن کیلے کا شیک چینی کے بغیر پینا مفید رہتا ہے۔ چینی شامل کرنے سے آپ اس کی وہ غذائیت حاصل نہیں کرپاتے، جس کی آپ کے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔ کیلے میں وہ تمام غذائی اجزاء موجود ہیں، جو آپ کے جسم کی ضرورت ہوتے ہیں۔ اس کے استعمال سے قوت مدافعت میں اضافہ ، جسمانی نظام فعال اور موڈ بہتر ہوجاتا ہے
پنیر- چیز
پنیر (چیز) چونکہ ڈیری مصنوعات ہے، اس لیے اس میں دودھ کی غذائیت بھی پائی جاتی ہے۔ لیکن احتیاط ضروری ہے کیونکہ پنیر کئی طرح کے ہوتے ہیں، اس لیے آپ اپنی صحت کے مطابق، بیڈ ٹائم اسنیک کے طور پر چکنائی سے پاک اور غذائیت سے بھرپور پنیر کا انتخاب کریں۔
بہت سے پنیر میں، فیٹ کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، جنہیں سونے سے پہلے استعمال کرنا مناسب نہیں۔ لو فیٹ موزریلا، نان فیٹ کاٹیج چیز اور سوئس چیز بیڈ ٹائم اسنیک کے لیے بہترہیں۔ لیکن زیادہ مقدار میں کچھ بھی استعمال کرنا ٹھیک نہیں، لہٰذا مقدار سے زیادہ نہ لیں
Comments
Post a Comment