خون کی بڑی رگوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ کیسے کم کیا جاۓ؟






 خون کی بڑی رگوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ کیسے کم کیا جاۓ؟ 

ایسی بہت سی باتیں ہیں جن پر عمل کر کے آپ خون کی بڑی رگوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ کم کر سکتے ہیں بلکہ نقصان کی روک تھام بھی کر سکتے ہیں۔ 
اس طرح آپ کو ذیابیطس کے باوجود تندرست رہنے میں مدد مل سکتی ہے۔
نقصان کا خطرہ کم کرنے کیلئے آپ کیا کر سکتے ہیں:
 جیسے آپ کو مشورہ دیا گیا ہو، اس کے مطابق خون میں گلوکوز کی سطح ٹیسٹ کریں۔ 
اپنا ہدف یہ رکھیں کہ ٹائپ 1 ذیابیطس کی صورت میں کھانے سے پہلے خون میں گلوکوز کی سطح 4
–L/6mmol کے درمیان رہے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کی صورت میں کھانے سے پہلے یہ سطح 6
–L/8mmol
 کے درمیان رہے۔ 





۔ تمباکو نوشی مت کریں۔ اگر آپ تمباکو نوشی کرتے ہیں – تو اسے ترک کریں   
 ورزش کریں اگر ہر روز نہیں تو ہفتے کے زیادہ تر دنوں میں کم از کم 30 ّ منٹ کی درمیانی شدت کی ورزش کریں۔ 

 کھانے کے صحت بخش طریقوں پر عمل کریں۔ کسی ڈائیٹیشن )ماہر غذا  سے بات کریں  
  وزن کم کریں۔ 
بالکل تھوڑا سا وزن کم کرنے سے بھی )اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو( آپ کو بلڈ پریشر، خون میں گلوکوز اور کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مدد ملے گی۔ 
 اپنے پیروں کی دیکھ بھال کریں۔ 
روزانہ اپنے پیر چیک کریں اور اگر کوئی پریشانی ہو تو پوڈائٹرسٹ سے ملیں۔ ایسے جوتے خریدنے کی کوشش کریں جو پیروں کی حفاظت کرتے ہیں   



Comments