میں نے کس طرح اپنی زیابیطس کے خطرے کو دور کیا؟


آپ کو کیسے پتہ چلا کہ آپ کو ذیابیطس ہونے کا خطرہ ہے؟‏

جب مَیں نے نئی ملازمت کے لیے اپنا طبّی معائنہ کرایا تو ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ اگر مَیں نے فوراً احتیاط نہیں برتی تو مجھے ذیابیطس ہو جائے گی۔‏

اِس کی چار وجوہات تھیں۔‏
پہلی یہ کہ میرا تعلق ایسے ملک سے ہے جہاں ذیابیطس ایک عام بیماری ہے۔‏ 
دوسری یہ کہ میرے کئی رشتےدار اِس بیماری کا شکار تھے۔‏ 
تیسری یہ کہ میرا وزن بہت زیادہ تھا اور 
چوتھی یہ کہ مَیں ورزش نہیں کرتا تھا۔‏

مَیں پہلی دو وجوہات کے سلسلے میں تو کچھ نہیں کر سکتا تھا لیکن مَیں نے فیصلہ کِیا کہ
 مَیں اپنا وزن کم کروں گا اور
 باقاعدگی سے ورزش کروں گا۔‏


آپ نے اِس سلسلے میں کیا قدم اُٹھائے؟‏

مَیں ذیابیطس کے ایک ماہر کے پاس گیا جس نے مجھے بتایا کہ خوراک،‏ ورزش اور وزن کا ذیابیطس سے کیا تعلق ہے۔‏ 
اُس کی بات سُن کر مَیں نے پکا اِرادہ کِیا کہ مَیں اپنے معمول میں ضرور تبدیلی لاؤں گا۔‏ 
مَیں نے ہر بار کھانا کھانے سے پہلے تھوڑی بہت سبزیاں کھانا شروع کر دیں جس کی وجہ سے مجھے بھوک کم لگتی تھی اور مَیں ایسا کھانا کم کھاتا تھا جو میری صحت کے لیے اچھا نہیں تھا۔‏
مَیں نے کافی سالوں تک ورزش نہیں کی تھی لیکن پھر مَیں نے باقاعدگی سے ورزش کرنا بھی شروع کر دی۔‏

آپ کو کیا فائدہ ہوا؟‏

مَیں نے 18 مہینے کے اندراندر اپنا 10 فیصد وزن کم کر لیا۔‏ اِس کا میری صحت پر بہت اچھا اثر پڑا۔‏ مَیں نے پکا اِرادہ کِیا ہے کہ مَیں اپنے اِس معمول پر قائم رہوں گا۔‏ ذیابیطس ایک ایسی بیماری ہے جسے معمولی خیال نہیں کرنا چاہیے۔‏

Comments