سلاد کے فوائد

Image result for salads for diabetics

مارے ہاں کھانے کی دعوت’ سلاد‘ کےبنا ادھوری ہے اور سلاد سے زیادہ اس کی سجاوٹ دیکھنے میں آنکھوں کو بھلی لگتی ہے۔ سلاد کے فوائد سے سبھی واقف ہیں اسی لیے اپنی صحت کےحوالےسے فکرمند لڑکے اور لڑکیاں آج کل سلاد پر زیادہ انحصار کررہے ہیں۔
سلاد ان تازہ سبزیوں سے بنتی ہے جو غذائیت اور وٹامنزسے بھرپور ہوتی ہیں۔ سبزیوں کو اگر سلاد کی شکل میں کھایاجائے تو زیادہ بہتر ہےکیونکہ پکی ہوئی سبزیوں کی نسبت کچی سبزیاں زیادہ فائدہ پہنچاتی ہیں۔ سلاد کھانے سے آپ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ کھانے کے ساتھ روزانہ سلاد ضرور کھائیں۔ سلاد کھانے سے وزن میں اضافہ نہیں ہوتا ۔ یہ جسم میںحیاتین کی کمی کو دور کرتا ہے۔ جو افراد اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں،ا نھیں چاہیے کہ وہ کھانا کم اور سلاد زیادہ کھائیں۔ جدید تحقیق کے مطابق کچی سبزیاں ، خاص طور پر بندگوبھی زیادہ کھانی چاہئے کیوں کہ اس میں صحت بخش اجزاء زیادہ پائے جاتے ہیں، اسی لیے سلاد میں بندگوبھی بھی ڈالنی چاہیے۔ سلاد کھانے سے کولیسٹرول قابو میں رہتا ہے۔ سلاد میں ریشہ، فولاد اور کیلشیم کی اچھی خاصی مقدار ہوتی ہے۔ تازہ سبزیوں سے بنا ہوا سلاد دل کی تکلیف کو کم کرتا اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے ۔ سلاد ایک ایسی ہلکی پھلکی غذا ہےجو جسم کو توانائی اور غذائیت فراہم کرتی ہے۔
Related image
غذا ئی ماہرین کہتے ہیں کہ سبزیوں میں گہرے رنگ کی سبزیاں صحت کے لیے زیادہ مفید ہوتی ہیں، اس لیے ہمیں روزانہ گہرے رنگ کی کوئی ایک سبزی ضرور کھانی چاہیے۔ ذیابطیس کے مریض گہرے رنگ کی سبزیوں کی مدد سے حرارے (کیلوریز)، بلڈ پریشر اور خون میں شکر کی مقدار کو کم کرسکتے ہیں۔ ان سبزیوں میں ایسے اجزاء زیادہ مقدار میں ہوتے ہیں جو بیماریوں سے بچاتے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ ان سبزیوں کو کچا کھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کیے جاسکیں۔ گاجر، کھیرا، ٹماٹر، ککڑی، مولی، شلجم اور اس کے پتے، کھانا زیادہ فائدہ مندہے۔
Image result for salads for diabetics
سلاد میں شامل کھیرے کے فوائد
سلاد کے طور پر استعمال کئے جانے والے کھیرے میں ارپسن نام کا ایک انزائم ہوتا ہے جو پروٹین کو ہضم کرنے میں مدد کرتاہے۔کھیرا پانی کا بہت اچھا ذریعہ ہے ، اس میں 95فی صد پانی ہوتا ہے۔کھیرے کے روز انہ استعمال سے جوڑوں کے درد میں آرام ملتا ہے۔کھیرے میں موجود عنصر کھانے کو جلد ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔کھیرے میں وٹامن اے بی 1، بی 6سی ، ڈی پوٹیشیم ، فاسفورس اور آئرن وغیرہ اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے جو صحت کے نظریہ سے بہت مفید ہے۔کھیرا قبض سے نجات دلانے کے ساتھ پیٹ کے کئی امراض کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔سینے میں مسلسل جلن کی صورت میں کھیرا کھانااچھا ہوتاہے۔کھیرے میں موجود رس پین کریز سرگرم ہونے پر جسم میںانسولین بنتی ہے ،جو ذیا بیطس سے لڑنے میں مدددیتی ہے۔کھیرا کھانے سے کولسٹرول کی سطح کنٹرول میں رہتی ہے۔ اس کے استعمال سے دل کی بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ کم رہتا ہے۔
امریکی تحقیق
امریکی مرکز برائے تدارک امراض اور تحفظ (سی ڈی سی) کے مطابق انہوں نے50پھلوں اورسبزیوں کا جائزہ لیا اور20اشیاء کو سب سے اوپر رکھا تو ان20میں سے 17ہرے پتوں والی سبزیاں مثلاً پالک، سلاد اور دیگر سبزیاں نمایاں رہیں۔ دنیا کے ممتاز غذائی ماہرین نے طاقتور ترین سلاد بنانے کا ایک طریقہ بتایا ہے۔ قلفے کا ساگ یعنی آروگیولا، گوبھی کے خاندان والی ایک سبزی کیل، رومین سلاد اور تیز پات یعنی واٹرکریس کو ملاکر استعمال کیا جائے تو یہ نہ صرف کینسر، ڈیمنشیا، فالج، امراضِ قلب اور ذیابطیس سے بچاتی ہے بلکہ یہ جسم کے دفاعی نظام کو بھی مؤثر بناتی ہے۔
Related image
سلاد میں موجود چقندر کے فوائد
چقندرکے استعمال سے ہمارا میٹابولزم بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔اس میںوٹامن بی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ شریانوں اور وریدوں کی دیواروں کومضبوط کرتا ہے۔اس میں منرلز کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔پوٹاشیم اور فولیٹ دل کو اورمیگنیشیم ہڈیوں کومضبوط کرتا ہے،آئرن اور فاسفورس جسم کو توانائی دیتا ہے۔اس میں موجود آئیوڈین کی وجہ سے تھائیرائیڈہارمونز بہتر ہوتے ہیں۔ اس میں موجود فائبر کی وجہ سے نظام ہضم بہترطریقے سے کام کرتا ہے۔اس کے استعمال سے وٹامن ڈی کو ہضم کرنے میں آسانی ہوتی ہے جبکہ کولیسٹرول اوربلڈ پریشر اعتدال میں رہتا ہے۔
سلاد کے پتوں کا استعمال ، السر سے نجات
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سلاد کا پتہ کھانے سے السر کی بیماری سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیاہے کہ سلاد کا پتہ ایک ایسی سبزی ہے جو اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتی ہے۔ اس کے کھانے سے کولیسٹرول لیول کم کیا جاسکتا ہے۔

Comments