- Get link
- X
- Other Apps
السی کے بیج ہزاروں سالوں سے استعمال کئے جارہے ہیں اور ان کے بارے میں آپ نے کافی کچھ سن رکھا ہوگا۔آج ہم آپ کو اس کے کچھ ایسے فوائد بتائیں گے کہ جنہیں جان کر آپ انہیں آزمائے بغیر نہ رہ سکیں گے۔
دل کی صحت کے لئے
دل کی بیماریوں کی ایک بنیادی وجہ خون میں کولیسٹرول کی مقدارمیں اضافہ ہے۔صحت کے جریدے جرنل آف نیوٹریشن کے مطابق جو لوگ دن میں 30گرام السی کے بیج استعمال کرتے ہیں ان میں LDLکولیسٹرول کی مقدار ان لوگوں سے کم پائی گئی جو کولیسٹرول کم کرنے والی ادویات کھارہے تھے۔ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ السی کے بیجوں میں فائبرکی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔
نظام انہضام کے لئے
جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ ان میں فائبر کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے لہذا السی کے بیج کھانے سے معدے پر اس کے خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ان کے باقاعدہ استعمال سے انتڑیوں کو بھی بہت فائدہ ہوتا ہے اور رفائے حاجت میں باقاعدگی آتی ہے اور ساتھ ہی قبض سے نجات مل جائے
میٹابولک سینڈروم کے لئے
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ میٹابولک سینڈروم کی وجہ سے دل کی بیماریاں اور ذیابیطس ٹائپ 2ہوتی ہے۔اس کی وجہ سے ہمارے صحت مجموعی طور پر متاثر ہوتی ہے اور اس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس کی وجہ سے جسم میں بہت زیادہ کمزوری محسوس ہوتی ہے اور صحت کے دیگر مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں۔لیکن اگر آپ السی کے بیج استعمال کرنے لگیں تو اس بیماری سے نجات ملتی ہے یا کم از کم اس کے اثرات میں کافی حد تک کمی آنے لگتی ہے۔
جسمانی سوزش کے لئے
ہمارے جسم میں سوزش کی وجہ سے جوڑوں اور پٹھوں میں درد رہنے لگتا ہے لیکن اگر السی کے بیجوںکا استعمال کیا جائے تو ان مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ان میں اومیگا فیٹی تھری،وٹامن بی1،سیلینیم اور کاپر کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے کس کی وجہ سے جسمانی سوزش کو کم کرتے ہیں اور جوڑوں اور پٹھوں کی درد سے نجات دلاتے ہیں۔
ذیابیطس کے لئے
ان میں موجود فائبر اور اومیگا فیٹی تھری کی وجہ سے یہ ذیابیطس کے لئے بہت مفید پائے گئے ہیں۔ایسے افراد جنہیں ذیابیطس کا خطرہ موجود رہے انہیں چاہیے کہ السی کے بیج باقاعدگی سے استعمال کریں کہ اس طرح ان کے خون میں گلوکوز کی مقدار مقررہ حد سے تجاوز نہ کرے گی۔
کیسے اور کب استعمال کریں
السی کے بیج پیس کر جار میں رکھ لیں ۔ انہیں دو ٹی اسپون کی مقدار میں آٹے کے ساتھ گوندھ کر روٹی کی شکل میں ۔ یا پانی میں ملا کر یا دہی پر چھڑک کر الغرض کسی بھی طریقے سے لیا جاسکتا ہے اصل مقصد جسم میں پہنچانا ہے۔ وقت کی بھی کوئی قید نہیں صبح شام رات جب دل چاہے اور آسانی ہو استعمال کریں
Comments
Lekin menses yani harmonal imbalance ke liye kesy use karain ..jab menses waqt per na ayen jab age 50 hojaye.kuo ke zyada arsa alsi ka estemal nahi karna chaheye
ReplyDeleteLekin menses yani harmonal imbalance ke liye kesy use karain ..jab menses waqt per na ayen jab age 50 hojaye.kuo ke zyada arsa alsi ka estemal nahi karna chaheye
ReplyDeleteI am suffering from daibatiess how it's going to control or balance it
ReplyDeleteKarachi main koi Dr hai apke hospital ka
ReplyDelete