ٹائپ 1 ذیابیطس سے کیا مراد ہے؟



ٹائپ 1 ذیابیطس سے کیا مراد ہے؟



ٹائپ 1 ذیابیطس کو انسولین کی کمی کی بیماری بھی کہا جاتا ہے۔
 یہ بیماری ہر عمر کے لوگوں میں پائی جاتی ہے تاہم بچپن، لڑکپن اور نوجوانی میں اس کا ہونا زیادہ عام ہے۔
 ٹائپ 1 ذیابیطس اس وجہ سے ہوتی ہے کہ لبلبے میں انسولین پیدا کرنے والے خلیات (beta سیلز) تباہ ہو چکے ہوتے ہیں۔ کسی نامعلوم وجہ سے جسم کا مدافعتی نظام beta سیلز کو باہر سے جسم میں داخل ہونے والے عناصر سمجھ کر انہیں تباہ کر دیتا ہے۔ 

ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا افراد کیلئے انسولین پمپ یا انسولین پین کے ذریعےانسولین لینا ضروری ہے ۔ 
معدے اور آنتوں میں خوراک کو ہضم کرنے والی رطوبات انسولین کو تباہ کر دیتی ہیں اس لیے انسولین گولیوں کی صورت میں نہیں لی جا سکتی۔

انسولین ایک ہارمون ہے جو خون میں شوگر کو درست سطح پر رکھنے میں معاون ہوتا ہے اور اس کیلئے خون سے شوگر لے کر خلیات کے اندر پہنچاتا ہے جہاں شوگر توانائی کا ذریعہ بنتی ہے۔ اور ذیابیطس کا علاج اس طرح ہوتا ہے کہ خون میں شوگر کو درست سطح پر رکھنے کیلئے انسولین استعمال کی جاۓ۔

Comments