اسبغول کے کارنامے

Image result for isabgol husk

سپغول کا روزانہ استعمال ہمارے روز مر ہ کے صحت کے مسائل کو حل کر سکتا ہے۔ اسپغول ایک ریشہ (فائبر) ہے ، اسپغول فائبر سپلی منٹس(غذائی ریشے) کا بہترین ذریعہ ہے۔ اسے سیریلز میں بھی ملایاجاتاہے جس سے اس میں ریشے یا فائبر کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔یہ کم کاربس کی منصوبہ بندی کے ساتھ اعلیٰ فائبر فراہم کرتی ہے۔ 

سو گرام اسپغول ۷۱ گرام فائبر فراہم کرتی ہے۔ یہ بڑی آنت کی صفائی کے لئے ایک بہترین قدرتی علاج ہے ۔اسپغول فضلات اور آنتوں میں اضافی پانی جذب کرکے ، انہضام کی نالی کو صاف کرتی ہے اور اسہال(ڈائریا) ، اپھارہ(گیس) اور قبض جیسے مسائل کو حل کرتی ہے۔

اسپغول کے فوائد

  • ۱۔فائبر سپلی منٹس جیسے اسپغول جسم میں برے کولیسٹرول (ایل ڈی ایل )کی سطح کو کم کرنے میں اضافی فائدہ فراہم کر سکتی ہے۔
  • ۲۔اسپغول کے ذریعے صحت مند انداز میں بآسانی وزن کم کیا جاسکتاہے۔
  • ۳۔اسپغول اسہال اور اسکی وجہ سے ہونے والی پانی کی کمی کو دور کرتی ہے۔
  • ۴۔اسپغول پانی میں ملاکر پینے سے عمل انہضام کی نالی کے ذریعے اسٹول بآسانی گزرنے میں مدد کرکے قبض سے بچاتاہے۔
  • ۵۔گیس اور بدہضمی میں مفید ہے۔
  • ۶۔اعلیٰ ریشے دار غذا جیسے اسپغول بڑی آنت کے کینسر کے خلاف موثر ہے او رآنت کے کینسر کی تشکیل کو روکتاہے۔
  • ۷۔یہ خون میں شوگرکی سطح اور انسولین میں باقاعدگی رکھ کر کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بناتی ہے اور ذیابیطس کے مرض کے خطرے سے بچاتی ہے۔
  • ۸۔اسکے استعما ل سے دل کی بیماریوں سے بچاجاسکتاہے یہ شریانوں کے اندر جمی چکنائی کو دور کرکے برے کولیسٹرول کو کم کرتی ہے۔
  • ۹۔یہ اسٹول کو معتدل رکھ کر آنتوں کو صحت مند رکھتی ہے اور بواسیر میں ہونے والی تکلیف میں بے حد مفید ہے۔
  • ۱۰۔ہائی بلڈ پریشر میں روزانہ بارہ گرام اسپغول کا استعمال آپکے بلڈ پریشر کو کم کرسکتاہے ۔
  • ۱۱۔اسپغول کا استعمال بھوک کی طلب کو کم کرکے آپکووزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتاہے۔وزن کی کمی کے لئے کھانے سے آدھے گھنٹے پہلے ایک چمچ اسپغول پانی میں ملا کر استعمال کریں۔
  • ۱۲۔یہ ان خواتین کے لئے بھی مفید ہے جو ہارمونل عدم تواز ن کا شکار ہیں اسکا استعمال جسم میں اسٹروجن کی پیداوار میں اضافہ اور ہارمونل عدم توازن کو کنڑول کرنے میں مدد کرتاہے۔
  • ۱۳۔اسے آپ دانتوں میں ہونے والے درد کے لئے سرکہ میں بھگو کر دانتوں پر لگاسکتے ہیں ۔




اسپغول کے استعمال سے پہلے چند ضروری احتیاطیں


Related image

۱۔شوگر، گردوں کے مریض اور زیرِ علاج افراد ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔
۲۔اگر آپ کوئی دوا لیتے ہیں تو دوا سے ایک گھنٹہ پہلے یا دو گھنٹے بعد اسپغول کا استعمال کریں۔
۳۔آٹھ اونس پانی میں ملا کر استعمال کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کے اسکے استعمال کے بعد پورے دن آٹھ گلاس پانی ضرور پئیں۔

Comments