’’شوگراورخاندان۔‘‘خاندان پرسب سے زیادہ ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ مریض اورمرض دونو ں کے حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کرے
- Get link
- X
- Other Apps
شو گر ایک ایسا مرض ہے جو کم و بیش جسم کے ہرنظام کو متاثر کرتا ہے، اس کے اثرات فردسے معاشرے تک محیط ہیں۔ شوگر جسمانی، ذہنی، سماجی اور معاشی لحاظ سے انسان پراثرانداز ہوتی ہے۔
۔ ڈاکٹراور مریض کے بعد معاشرے میں خاندان پرسب سے زیادہ ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ مریض اورمرض دونو ں کے حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کرے ۔خاندان شوگرکے انفرادی کنٹرول(Diabetes Self Management Education) میں اہم کردار کرسکتا ہے۔ وہ عوامل جوخاندان کی اثر پذیر ی اور تاثیر(Penetration and Influence)میں اضافہ کرسکتے ہیں،درج ذیل ہیں :
٭ خاندان کے مجموعی معمول اور ماحول میں مثبت تبدیلیا ں
٭ مریض کی معاشی ، ذہنی او ر سماجی تربیت
خاندان میں شوگر کے بارے میں مناسب علم ہونے کے باعث ایسے افراد کی نشاندہی اور تشخیص بروقت عمل میں لائی جاسکتی ہے جو شوگر میں مبتلا ہونے کے شدید عوامل (Risk Factors)اپنے اندر رکھتے ہیں۔
وزن کا مناسب ہونا،
متوازن غذا کااستعما ل اور
صحت مندانہ طرز زندگی اختیار کرنے سے آئی ڈی ایف کے مطابق شوگرکے80 فیصد مریض اپنے مرض سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔
اس سے ظاہر ہوتاہے کہ فرد ، خاندان اورمعاشرے میں شعور اورآگا ہی کس حد تک پائیدار اورمستقل تبدیلیاں لاسکتی ہیں
شوگر کی بنیادی وجوہات میں درج ذیل عوامل شامل ہیں:
٭ غیر صحت مندانہ طرز ِزندگی (Sedentary LifeStyle)
٭ خاندان میں شوگر کے مرض کا عام ہونا (Family History)
٭ غیرمتوازن غذا (Non-Healthy)
٭ بڑھتی ہوئی عمر
٭ بلڈ پریشر (Hypertension)
٭ خون میں چکنائی کا عدم توازن (Dyslipidemia)
Comments
Post a Comment