- Get link
- X
- Other Apps
پانی کا مناسب استعمال
پانی کا مناسب استعمال لیکن اس کی زیادتی نہ کریں کسی ساںنسی تحقیق سے یہ بات ثابت نہیں کے پانی کے زیادہ استعمال سے گردے زیادہ بہتر کام کرتے ہیں پانی کا مناسب استعمال نہایت ضروری ہے ۔
صحت مند غذا کا استعمال
صحت مند غذا کا استعمال کریں۔گردے کی بہت سی بیماریاں دوسری جسمانی بیماریوں کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں جیسے بلڈ پریشر اور زیابیطس صحت مند غذا کا استعمال آپ کے وزن کو کم کرتا ہے اور بلڈ پریشر کو مناسب درجے پر رکھتا ہے۔زیابیطس اور بلڈ پریشر کی روک تھام آپ کے گردوں کو صحت مند رکھتی ہے۔
سگریٹ نوشی کی عادت
۔سگریٹ نوشی کی عادت انسان میں خون کی شریانوں کو متاثر کرتی ہے۔جس کی وجہ سے گردوں میں خون کا فلو متاثر ہوتا ہے۔جب گردوں میں مناسب خون کا بہاو نہیں ہوتا تو گردے اپنی بہترین سطح پر عمل نہیں کر پاتے۔
باقاعدگی سے چیک اپ
اگر آپ کو اپنے گردوں کی خرابی کا خطرہ لاحق ہو تو اپنے گردوں کا باقاعدگی سے چیک اپ کرواے۔اگر آپ کو زیابیطیس یا فشار خون کی تکلیف ہے تو آپ کے معالج آپ کو ایسی صورت میں بہترین مشوروں سے نواز سکتے ہیں جو کہ آپ کے گردوں کی صحت کیلے بہترین ثابت ہو سکتے ہیں۔
ورزش میں زیادہ زور لگانا
ورزش میں زیادہ زور لگانا ایسی صورت میں جب آپ مکمل صحت مند نہ ہو آپ کے گردوں پر دباو کو بڑھاتا ہے۔آپ کا حد سے ذیادہ ورزش کرنا آپ کے مسلس ٹیشوز کو حد سے زیادہ خراب کر سکتا ہے۔اسلے ورزش کا روزانہ استعمال مناسب احتیاطوں کے ساتھ کریں۔
کاونٹر سے ملنے والی ادویات
کاونٹر سے ملنے والی ادویات کا استعمال نہ کریں۔ایسی ادویات جو ڈاکٹر نے تجویز نہیں کی ہوتی جیسے بروفین اور نیپروکسین اگر بڑے عرصے تک ان کا باقاعدگی سے استعمال کیا جاےتو۔یہ ادویات آپ کے گردوں کو متاثر کر سکتی ہیں ۔ کبھی کبھار کے درد میں ان ادویات کا استعمال کرسکتے ہیں
سپلیمینٹس اور جڑی بوٹیاں
سپلیمینٹس اور جڑی بوٹیوں سے بنی ادویات کا محتاط استعمال کریں۔کچھ وٹامن جو کہ سپیلیمینٹس میں ہوتے ہیں اور جڑی بوٹیوں سے تیار شدہ ادویات کا ذیادہ استعمال آپ کے گردے کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ایسے اجزاء کے استعمال سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔
#diabetes nephropathy
Diabetes diet
Diabetes medicine
Diabetes food
Comments
Post a Comment