انسولین پمپ کے ساتھ روزمرّہ زندگی اور فوائد

Image result for insulin pump

پمپ کے ساتھ روزمرّہ زندگی
ہر دوسرے سے چوتھے دن سوئی بدلی جاتی ہے اور انسولین کا ذخیرہ اور پائپ ہفتے میں تقریبا ایک مرتبہ بدلتے ہیں۔ یہ کام کرتے ہوۓ صفائی کا پورا خیال رکھنا اہم ہے۔ آپ یہ کام جلد ہی خود کرنا سیکھ جاتے ہیں۔
زیادہ تر مواقع پر آپ پمپ ساتھ لگاۓ رکھ سکتے ہیں لیکن شاور، غسل⁄تیراکی اور بالعموم ورزش یا کھیل کی پریکٹس سے پہلے پمپ اتار لیں۔ پمپ چپکانے یا لگانے کے مختلف طریقے ہیں – جیب میں، کمر کے گرد بیلٹ میں یا کپڑوں کے اندر ران یا پنڈلی پر بیلٹ سے لگا سکتے ہیں۔ کچھ لڑکیاں اسے انگیا میں بھی لگا لیتی ہیں۔ چھوٹے بچوں کیلئے ایک چھوٹے سے رک سیک میں پمپ رکھا جا سکتا ہے۔

چاہے آپ انسولین پمپ استعمال کرتے ہوں، آپ کیلئے ممکن ہے کہ کچھ دیر کیلئے پمپ چھوڑ کر پین سے انجیکشن لینا شروع کر دیں مثال کے طور پر چھٹیوں میں سیر و سیاحت کے دوران۔
Image result for insulin pump
پمپ کے فوائد



پمپ استعمال کرتے ہوۓ basaldose اور bolusdose اس شخص کے لحاظ سے ایڈجسٹ کی جاتی ہے جو پمپ استعمال کر رہا ہو۔ اس طرح ہائپو گلایسیما اور خون میں شوگر کی زیادتی کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
* آپ کیلئے اتنا ضروری نہیں رہتا کہ باقاعدہ وقفوں سے کھانا کھانے کا خیال رکھیں لہذا روزمرّہ زندگی میں لچک بڑھ جاتی ہے
* انسولین ہمیشہ دستیاب رہتی ہے!
* سوئیاں چبھونے کی ضرورت بہت کم ہو جاتی ہے۔

Comments