انسولین پین کا استعمال

Image result for insulin pen

انسولین پین کا استعمال
جو لوگ انسولین پمپ استعمال نہ کرنا چاہتے ہوں، ان کیلئے دوسرا حل انسولین پین ہے۔ انسولین پین استعمال کرنے والوں کو دو طرح کی انسولین استعمال کرنا پڑتی ہے۔ لمبا اثر رکھنے والی انسولین جو صبح اور شام ران میں جلد کے نیچے پائی جانے والی چربی میں داخل کی جاتی ہے، اور جلد اثر کرنے والی انسولین جو ہر کھانے کے وقت پیٹ میں جلد کے نیچے پائی جانے والی چربی میں لگائی جاتی ہے۔ اس طرح روزانہ بار بار سوئی چبھونی پڑتی ہے لیکن اس مقصد کیلئے استعمال ہونے والی سوئیاں چھوٹی اور باریک ہوتی ہیں اور ان سے بہت کم درد ہوتی ہے۔
  Image result for insulin pen
انجیکشن لگانے کی تیکنیک
•        پین میں نئ سوئی ڈالیں۔
•        چند یونٹس انسولین ہوا میں چھوڑیں تاکہ آپ کو یقین ہو جاۓ کہ سوئی میں انسولین بھری ہوئی ہے۔
•        پین میں درست یونٹس سیٹ کریں۔
•        انگوٹھے اور شہادت کی انگلی سے جلد کی ایک سلوٹ بنا کر پکڑیں۔
•        جلد کی سلوٹ میں 90 –45 کے زاویے پر سوئی داخل کریں۔
•        پین میں پچکاری چھوڑنے والی ڈاٹ کو دبا کر انسولین جلد میں پہنچائیں۔
•        سوئی واپس نکالنے سے پہلے 10 تک گنیں۔
Image result for insulin pen
دودھیا رنگت کی انسولین کو استعمال سے پہلے اچھی طرح ہلانا ضروری ہے اس لیے پین کو رول کریں⁄الٹائیں۔ جگہ بدل بدل کر انجیکشن لگانا اہم ہے تاکہ ہمیشہ ایک ہی جگہ پر انسولین لگاتے رہنے کی وجہ سے چربی کی تھیلیاں نہ بن جائیں۔ چربی کی تھیلوں سے انسولین کا انجذاب کم یا زیادہ ہوتا رہتا ہے لہذا خون کی شوگر میں اونچ نیچ ہو سکتی ہے۔

انسولین پمپ استعمال کرنے والے سب لوگوں کیلئے انسولین پین کا استعمال سیکھنا بھی ضروری ہے۔ اس طرح پمپ کے درست کام نہ کرنے کی صورت میں مریض کے پاس ایک زائد حل موجود رہتا ہے۔ کچھ لوگ انسولین پمپ کے ساتھ  اور کچھ لوگ انسولین پین کے ساتھ زیادہ مطمئن رہتے ہیں۔ یہ اہم ہے کہ آپ وہی چیز استعمال کریں جس سے آپ خود زیادہ مطمئن ہیں

Comments