جاپانی پھل ذیابیطیس کے مریضوں کو اعتدال کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے

Image result for ‫جاپانی پھل املوک‬‎
پرسیمن خزاں کا پھل ہے اس کی پیداوار چائنہ میں ہوتی ہے ۔ اور یہ چائنہ پھل یا جاپانی   پھل کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ نارنجی رنگ کا یہ پھل ٹماٹر کی شکل کا ہوتا ہے۔
جاپانی پھل یعنی پر سیمون کے  بےشمار فائدے ہیں لیکن کسی بھی دوسرے پھل کی طرح ذیابیطیس کے مریضوں کو اس  پھل کو بھی اعتدال کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے یعنی ایک وقت میں ایک چھوٹا جاپانی پھل لیا جاسکتا ہے 
زیادہ مقدار میں کھانے سے اس کے فوائد کے مقابلے میں آپ کو ہونے والا نقصان بڑھ جاتا ہے ۔
اس  پھل میں فائبر اچھی مقدار میں ہوتا ہے جو آپ کے بلڈ گلوکوز کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے لیکن اگر زیادہ مقدار میں کھائیں گے تو اس میں موجود کاربوہائیڈریٹ آپ کے بدن میں گلوکوز کی مقدار کو بھی بڑھا دے گا ۔
لہذا موسم کے اس پھل کو انجوائے کریں لیکن احتیاط کے ساتھ 

 ۔ اس میں منرلز جیسے فاسفورس اور کیلشیم جبکہ وٹامنز اے اور سی شامل ہیں۔

جاپانی پھل کے فوائد:

۱۔ وزن کم کرتا ہے:

۱۶۸ گرام کے درمیانہ سائز کے اس پھل میں صرف ۳۱ گرام کاربوہائیڈریٹ موجود ہیں۔ اس میں فیٹس نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ ان وجوہات کی بناء پر یہ پھل وزن کم کرنے کے خواہش مند لوگوں کے لیے مفید ہے۔

۲۔ اینٹی اوکسی ڈنٹ:

جاپانی پھل میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ فری ریڈیکلز کا خاتمہ کرتے ہیں اور انفیکشن اور بیماریوں سے بچاتے ہیں ۔ جبکہ اس کے چھلکے میں موجود فائٹو کیمیکل جلد پر ہونے والے بڑھتی عمر کے اثرات سے بچاتا ہے۔

۳۔ نظام ہضم بہتر بناتا ہے:

پرسیمن میں موجود فائبر ہاضمہ بہتر بناتے ہیں ۔ اپنی قبض کشا خصوصیات کی وجہ سے یہ لوگوں کے لیے بہترین ہے جو قبض میں مبتلا رہتے ہیں یا جگر کے مسائل کا شکار ہیں ۔

۴۔ پانی کی شکایت دور کرتا ہے:

پیشاب آور ہونے کی وجہ سے پرسیمن پانی کی شکایت دور کرتا ہے اور پیشاب کی مقدار کو بڑھاتا ہے ۔ اس میں پوٹاشیم کی موجودگی پیشاب کے ذریعے اہم معدنیات کو ضائع نہیں ہونے دیتی۔

۵۔ طاقت فراہم کرتا ہے:

پرسیمن میں موجود شکر اور فرکٹوس کی وافر مقدار جسم کو توانائی فراہم کر کے ذہنی دباؤ اور سستی کے اثرات کو ختم کرتی ہے ۔ کھیل کود یا جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے لوگوں اور بچوں کے لیے بہترین ہے۔

۶۔ صحت مند دل کے لیے :

پرسیمن میں موجود پوٹاشیم بلڈپریشر کو کم کرتی ہے اور بلڈ پریشر کی وجہ سے ہونے والے دل کے مسائل سے بچاتی ہے ۔

۷۔ کینسر:

اینٹی اوکسی ڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہونے کی وجہ سے یہ پھل فری ریڈیکل کو ختم کرتا ہے جو سیلز کو نقصان پہنچاکر کینسر کا باعث بن سکتے ہیں ۔ جاپانی پھل میں موجود وٹامن اے اور بیٹیولنگ ایسڈ کینسرسے مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔

۸۔ جلد کو چمکدار بنانے کے لیے :

پرسیمن کا فیس ماسک جلد کو چمکدار بنانے کے لیے بہترین ہے۔ اس میں وٹامن اے، ای اور کیروٹین کی موجودگی جلد کو قدرتی چمک دیتی ہے۔
۔ چمکدار جلد کے لئے پرسیمن کا گودا چہرے پر لگائیں اور ۲۰ منٹ بعد دھولیں۔

۹۔ جلد کی زائد چکنائی کو کنٹرول کرتا ہے:

جلد میں سیبم کی زیادہ مقدار مساموں کو بند کرتی ہے جس سے مہاسے پھوٹ پڑتے ہیں۔
۔ پرسیمن کا گودا کھیرے کے جوس کے ساتھ شامل کر کے ایک دن چھوڑ کر چہرے پر لگائیں ۔ مساموں کو صاف کرنے اور زائد چکنائی کو روکنے کے لیے بہترین ہے۔

۱۰۔ بڑھتی عمر کے اثرات کو روکتا ہے:

پرسیمن میں اینٹی ایجنگ خصوصیات موجود ہیں اس کا باقاعدہ استعمال جلد کو جوان اور صحت مند رکھتا ہے۔ جلد میں فری ریڈیکل کی افزائش کو روکتا ہے اور جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات ظاہر نہیں ہونے دیتا۔

۱۱۔ جھریوں سے بچاتا ہے:

پرسیمن میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ لائیسو پین قدرتی سن اسکرین کا کام کرتا ہے اور الٹرا وائیلٹ شعاعوں سے بچاتاہے۔۱۶ گرام لائیسو پین کا روزانہ استعمال جلد کو دھوپ سے ہونے والے نقصان سے بچا کر جلد پر جھریاں اور لکیریں نہیں پڑنے دیتا۔

۱۲۔صحت مند بالوں کے لئے:

پرسیمن میں موجود وٹامن اے ،بی اور سی بالوں کی نشونما کے لئے بہترین ہیں۔

Comments