بہتر صحت کے لئے میگنیشم کا اہم کردار - ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا امکان 33 فیصد تک کم ہوجاتا ہے

بہترین صحت کے لئے 8 غذائیں
بہت کم لوگوں کو بہتر صحت کے لئے میگنیشم کے اہم کردار کے بارے میں علم ہوتا ہے- یہ منر لگ بھگ ہر جسمانی ٹشواور افعال کے لئے اہم ہے ، اور جسمانی دفاعی نظام کو بھی بڑھاتا ہے-
مختلف تحقیقی رپوٹس کے مطابق میگنیشم کے استعمال سے دل کی صحت بڑھتی ہے اور دل کے دورے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، جب کہ ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا امکان
33 فیصد تک کم ہوجاتا ہے-


ایک تحقیق کے مطابق یہ ہمیں مایوسی اور مائیگرین سے بھی بچاتا ہے، تو اسکو اپنی غذا کا حصہ بنا نا بہتر صحت کے لئے بہت اہم ہے، 

جس کے لئے 8 بہترین غذائیں درج ذیل ہیں-

سبز سبزیاں
گرین سبزیاں صحت کے لئے بہت اہم ہوتی ہیں، جن سے اہم وٹامنز اور معدنیاتی عناصر جسم کا حصہ بنتے ہیں- پالک یا اسی ہی دیگر سبزیوں کے استعمال سے جسم میں میگنیشم کی مقدار میں بھی اضافہ ہوتا ہے-


بیج اور پھلیاں
صرف آدھے کپ میٹھے کدو کے بیجوں سے جسم کو روزانہ درکار میگنیشم کی سو فیصد مقدار حاصل ہوجاتی ہے، جبکہ بادام، سورج مکھی کے بیج، برازیلین نٹس اور دیگر بھی اس حوالے سے کافی اہم ہیں-


مچھلی 
مچھلی ناصرف میگنیشم بلکہ وٹامن ڈی اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے-


سویا بین
سویا بین فائبر، وٹامنز، منرلز اور امینو ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں، آدھا کب بھنے ہوئے یہ بیج استعمال کرنے سے دن بھر کی ضروریات کے لئے درکار 50 فیصد میگنیشم حاصل ہوجاتی ہے-


ناشپاتی
ملٹی وٹامنز، نیوٹریشن اور بیماریوں کو دور بھگانے والے کیمیائی کمپاؤنڈ سے لیس یہ پھل صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے-







کیلے
کیلے صحت مند دل اور ہڈیاں مضبوط بنانے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں، مگر ان سے 32 ملی گرام میگنیشم وٹامن سی اور فائبر بھی جسم کا حصہ بن جاتے ہیں-


ڈارک چاکلیٹ
ڈارک چاکلیٹ میگنیشم کو بڑھاتی ہے، ایک چاکلیٹ سے روزانہ کے لئے درکار
34 فیصد میگنیشم جسم کو حاصل ہوجاتا ہے، جبکہ اسمیں شامل اینٹی آکسائیڈنٹس سے بلڈ پریشر کم ہوتا ہے، دوران خون بہتر ہوتا ہے اور دل کی صحت بہتر ہوتی ہے-


دہی
دودھ سے بنی تمام مصنوعات میگنیشم کے حصول کے لئے بہترین ہے، جبکہ ان کے دیگر طبی فوائد الگ

ہیں۔

Comments