- Get link
- X
- Other Apps

گردوں کے مرض میں مبتلا افراد کے خون سے زہریلے اور فاصل مواد کو خارج کرنے کی صلاحیت بتدریج ختم ہو جاتی ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق اس مرض کی بروقت اور درست تشخیص نہ ہونے کے سبب گردے آہستہ آہستہ ناکارہ ہو جاتے ہیں اور ڈائی لیسسز یا گردوں کی پیوندکاری
کی نوبت ہو جاتی ہے ۔
گردوں کی خرابی سے پہلے اس کی کچھ علامات پہلے سے ہی ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔کمر کے بچھلے حصے میں نچلی جانب درد، گردے کی خرابی میں ظاہر ہونے والی سب سے پہلی علامت ہے اور بعض اوقات یہ صرف خراب گردے کی جانب ظاہر ہوتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق مریض جب اسی کروٹ سوتا ہے جس جانب گردے میں تکلیف ہوتو کچھ عرصے بعد یہ درد دونوں جانب ہونے لگتا ہے ۔ پیشاب کرنے میں تکلیف بھی گردوں کی خرابی کی ایک اہم علامت ہے ۔کیونکہ گردوں کاسب سے بنیادی کام جسم سے پیشاب کے ذریعے فاسد اور زہریلے مادوں کا اخراج ہے ۔لیکن جب یہ گردے ٹھیک طریقے سے کام نہیں کر پاتے ۔ اس کے علاوہ جسم سے فاسد اور زہریلے مادوں کا مناسب اخراج نہ ہونے کے سبب جلد پر سرخی آجاتی ہے اور ساتھ ساتھ جلد خشک ہو
جاتی ہے اور بعض اوقات اس پر خارش بھی شروع ہو جاتی ہے ۔

بعض حالات میں پیشاب سے خون بھی آنے لگتا ہے اور پیشاب میں جھاگ بنتے ہیں اور اکثر اوقات رات میں سوتے ہوئے پیشاب بھی نکل جاتا ہے ۔ اور اس کی رنگت بھی تبدیل ہو جاتی ہے ۔ اگر پیشاب ہلکے رنگ کا نہیں آرہا ہو تو جسم کے اندر فاسد اور زہریلے مادوں کا اخراج نہیں ہو رہا ہوتا ہے ۔ پیشاب بالکل سفید ہونے کا مطلب گردے کی خرابی ہے ۔ جبکہ گاڑھے پیلے رنگ کا پیشاب اس بات کی نشاندہی کرتاہے کہ پانی کم پیا جارہا ہے ۔ جب پیشاب سے زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں تو پیشاب کا رنگ تھوڑا پیلا ضرور ہوتا ہے ۔
گردوں کی بیماری کی خاص علامات میں بھوک نہ لگنا یا کم ہو جانا ، کھانے کی خواہش ختم ہو جانا ، یادداشت کی کمزوری ، متلی اور قے کی سی کیفیت ، چڑچڑا پن ، تھکاوٹ اور جسم میں طاقت کا ختم ہو جانا ، جسم میں خون کی مقدار کم ہو جانا ، چہرے پر پیلا ہٹ ، خشک جلد، بے آرا می ، رات کو باربار پیشاب آنا، چہرے پر سوجن اور پیشاب میں شوگر یا پروٹین کا شامل ہو نا بھی شامل ہے ۔
Comments
Post a Comment