- Get link
- X
- Other Apps
خالی پیٹ 100 سے اوپر اور 120 تک ریڈنگ ہونے کا مطلب ہے کہ کوئی شخص پری ڈایبیٹک سٹیج میں ہے۔
لیکن ایک دن کی ریڈنگ فقط خود کو پریشان کرنے والی بات ہے، آپ تین دن مسلسل خالی پیٹ( کم از کم آٹھ سے بارہ گھنٹے) کی ریڈنگ لیں اور اچھی مشین سے اور اگر تینوں دن مسلسل 100 سے اوپر ہے تو پھر ایک دن لیبارٹری سے چیک کروائیں اور ساتھ میں اپنا HbA1C ٹیسٹ بھی کروائیں، اگر رزلٹ 100 سے اوپر اور دوسرے کا 6٪ یا اس سے اوپر ہے تو فوری طور پر معالج سے رابطہ کریں۔ ساتھ میں یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ خاندان میں کسی اور کو تو یہ مرض نہیں ہے، اگر ہے تو پھر احتیاط کی زیادہ ضرورت ہے۔
پری ڈایبیٹک اسٹیج کا مطلب ہے کہ کسی وقت یہ مرض لاحق ہو جائے گا، سو اس "کسی وقت" کا جتنا دُور کیا جا سکتا ہے وہی بہتر ہے۔ اس اسٹیج میں دوا کی ضرورت تو نہیں ہوتی لیکن کھانے پینے میں احتیاط اور باقاعدہ ورزش سے اس مرض کو اس اسٹیج پر قابو کیا جا سکتا ہے یا کم از کم باقاعدہ مرض کو زیادہ سے زیادہ عرصے تک خود سے دور کیا جا سکتا ہے۔

کھانے پینے میں احتیاط سے کیا مراد یہ ہے?
کھانے پینے میں احتیاط سے مراد یہ ہے کہ ایک شوگر کے مریض کو کاربو ہائیڈریٹس (نشاستہ) کے گلائی سیمک انڈیکس Glycemic Index یا GI کا علم ہونا چاہیے۔
جس غذا کا GI جتنا زیادہ ہوگا وہ غذا اتنی ہی جلدی جسم میں شوگر کی مقدار کو بڑھا دے گی۔ شوگر کے مریضوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کم GI والی نشاستہ استعمال کریں کیونکہ کم GI نشاستہ آہستہ آہستہ شوگر کو بڑھاتے ہیں، مثال کے طور پر چاول اور آلو کا GI زیادہ ہے سو ان کو کم استعمال کریں، دالیں اور خاص طور پر مسور کی دال کا GI کم ہے سو یہ کھانی چاہیے۔ پھلوں میں سیب کا GI کم ہے جبکہ تربوز کا کافی زیادہ ہے، وغیرہ۔
Comments
Post a Comment