شوگر کے باعث لاحق ہونے والی آنکھ کی بیماریاں اوراحتیاطی تدابیر


شوگر کے باعث لاحق ہونے والی آنکھ کی بیماریاں









آنکھ کی بیماریوں میں سے عام طورپرلاحق ہونے والی بیماریاں گلوکوما،آنکھ میں مائع کادباؤبصری عصب (آپٹک نرو)کونقصان پہنچاکر بصارت ضائع ہونے کاسبب بن جاتاہے،موتیا،ذیابیطس کی وجہ سے پردہ بصارت کی بیماری،خون کی نالیوں کانقصان جو پردہ بصارت کو آکسیجن مہیا کرتی ہیں۔

گلوکوماکیاہے؟

گلوکوما ایک ایسی حالت ہے جو آنکھوں کو پہنچنے والی کم آکسیجن کی وجہ سے پیداہوتی ہے۔جسکے باعث آنکھ کو خون کی نئی نالیاں پیدا کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔خون کی یہ نئی نالیاں نکاسی کے عمومی راستے کو بند کرسکتی ہیں۔جسکے باعث آنکھ پر دباؤ پیدا ہوسکتاہے۔گلوکوما،ذیابیطس کی قسم اول اور دوئم دونوں کے مریضوں کو متاثر کرسکتاہے۔شوگر جتنی زیادہ ہوتی ہے خطرہ بھی اتناہی بڑھ جاتاہے۔شروع شروع میں گلوکوما کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی لہٰذا ذیابیطس کے مریضوں کو ہرسال اپنی آنکھوں کاچیک اپ ضرور کروانا چاہئے۔گلوکوما کاعلاج اسکی قسم دیکھ کر کیاجاتاہے۔علاج میں دوا،نسخے کے مطابق آنکھوں کے قطرے یاسرجری کی جاتی ہے ۔تاکہ آنکھ پر دباؤ کم کرکے عصب بصری کو مزید نقصان سے بچایاجاسکے۔




آنکھ کی جانی پہچانی بیماری موتیا

موتیے میں درد نہیں ہوتا اسمیں پردہ بصار ت دھندلاجاتاہے۔ جسکے سبب بصارت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔جن لوگوں کو شوگر نہیں ہوتی یہ بیماری انمیں بھی پائی جاتی ہے۔دراصل یہ بڑھتی ہوئی عمر کے دباؤ کانتیجہ ہے۔لیکن اگرکسی کو شوگر ہوتو خون میں شکر کی بڑھی ہوئی مقدار موتیابننے کی رفتارکو تیز کرتی ہے۔اسی سبب اکثر شوگر کے مریض اس مرض میں مبتلاہوجاتے ہیں۔شوگر کامرض موتیاہونے کاخطرہ چالیس فیصد بڑھادیتاہے۔آنکھ کاسالانہ معائنہ موتیے کی ابتدا کو جانچنے کابہترین طریقہ ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ بلڈ شوگر کو نارمل شوگر کے برابر رکھنا ایک بہترین احیتاطی تدبیر ہوسکتی ہے۔

پردہ بصارت کی بیماری

شوگر میں پردہ بصارت کی بیماری سب سے خطرناک اور سب سے عام ہے۔ یہ بیماری بھی اول او ردوئم دونوں قسم کی شوگر میں پائی جاتی ہے۔
شوگر پردہ بصارت کی بیماری کی دواقسام ہیں۔ اس بیماری کے سبب خون کی نالیاں کمزور یاسوج جاتی ہیں۔جسکے باعث پردہ بصارت کو خون فراہم کرنے میں رکاوٹ بن جاتی ہیں۔ایک تجزیے کے مطابق شوگر میں مبتلا اکثر لوگ جواپنے خون میں موجود شکر پر قابو نہ پائیں تو شوگر کی تشخیص کے پانچ سالوں کے اندر پردہ بصارت کی بیماری میں مبتلاہوسکتے ہیں۔

احتیاطی تدابیر

۱۔یہ تمام باتیں آپکو معلومات فراہم کرنے کے لئے ہیں ڈرانے کے لئے نہیں لہٰذاان تمام باتوں کو جان کر مایوس ہونے کے بجائے اپنی بلڈ شوگر کونارمل رکھنے کی کوشش کریں۔کسی بھی بیماری کے ممکنہ خطرات سے بچنے کے لئے احیتاط لازمی ہے۔

۲۔ہر سال ماہر امراض چشم سے اپنی آنکھوں کا تفصیلی چیک اپ ضرور کروائیں۔کیوں کہ شوگر کے باعث ہونے والی پردہ بصارت کی بیماری قابل علاج مرض ہے۔

۳۔ماہر امراض چشم آنکھوں میں دوا کے قطرے ڈالتے ہیں۔ جس سے آنکھ کی پتلی (سامنے سے کھلاحصہ ) زیادہ کھل جاتاہے ۔تاکہ ڈاکٹر آنکھ کے پردے ،آنکھ کی پچھلی طرف،کسی نقصان دہ عصبی ریشے اورخون کی نالیوں میں آنے والی کسی بھی تبدیلی کامعائنہ کرسکے۔یوں تو اس معائنہ میں کوئی تکلیف نہیں ہوتی لیکن ایک بات کاخیال رکھیں کہ جب بھی آپ یہ معائنہ کروائیں تو واپسی پر دھوپ کاچشمہ ضرور لگائیں۔

۴۔ان امراض سے بچنے کے لئے آپ کو اپنی بلڈ شوگر،بلڈ پریشر اور کولیسٹرول نارمل رکھناچاہئے۔



Comments