نمک کا زیادہ استعمال آپ کو 4 بڑی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے







نمک ایک ایسی شے ہے جو دنیا بھر میں سب ہی گھروں میں استعمال ہوتی ہے اور کھانے کا ذائقہ اس کے بغیر اچھا نہیں لگتا۔
جہاں نمک میں صحت کیلئے بے شمار فوائد موجود ہیں وہیں اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال ہمارے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اور ہمیں صحت سے جُڑے مسائل میں مبتلا کرسکتا ہے۔
نمک کا زیادہ استعمال آپ کو 4 بڑی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے
ذیابیطس:
سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔
کیرولینسکا انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ زیادہ نمک کھانا ذیابیطس کے شکار ہونے کا خطرہ دوگنا بڑھا دیتا ہے اور ان افراد میں یہ امکان چار گنا زیادہ ہوتا ہے جو جینیاتی طور پر اس مرض کے لیے آسان شکار ثابت ہوتے ہیں۔

فالج اور دل کی بیماریاں

محققین اس نتیجے پر پہنچے کہ نمک کا استعمال فالج کا باعث بن سکتا ہے۔امریکی محققین کے مطابق دور  نوجوانی میں کھانے میں بہت زیادہ نمک کا استعمال خون کی شریانوں کو نقصان پہنچاتا ہے کیونکہ اس عمر میں جسم میں خون کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے۔
 ہائی بلڈ پریشر

نمک کا زیادہ استعمال ہائی بلیڈ پریشر کا بھی سبب بنتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ہماری صحت پر اور بھی بہت سے منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔


چار علامات




آج ہم آپ کو ایسی چار علامات بتائیں گے جن سے یہ معلوم ہوجائے گا کہ آپ نمک کا زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔

٭ بار بار پیشاب آنا

نمک کا زیادہ استعمال ہمارے جسم میں گردے کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے۔ گردے ہمارے جسم سے نمک کی صفائی کا کام کرتے ہیں، اس لئے نمک کا زیادہ استعمال اس عمل میں بے قاعدگی کا سبب بنتا ہے۔

٭ مسلسل سر دردوہ لوگ جو نمک کا زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ اکثر سردرد میں مبتلا رہتے ہیں۔
اگر آپ بھی غیر معمولی سردرد سے پریشان ہیں تو روز مرہ زندگی میں نمک کا استعمال کم کردیں کیونکہ یہ نمک کے زیادہ استعمال کی ایک علامت ہے۔




٭ غیر معمولی پیاس
نمک کا زیادہ استعمال ہمارے منہ کو خشک رکھتا ہے اور پیاس کی شدت کو بڑھاتا ہے۔ اس لئے ہم پیاس کو بجھانے کے لئے بار بار پانی کا استعمال کرتے رہتے ہیں۔

٭ دماغی کمزوری
نمک کا زیادہ استعمال ہمارے جسم کو ڈی ہائیڈریٹ کرنے کاسبب بنتا ہے۔ جسم میں پانی کی کمی ہمارے دماغ کی کاکردگی پر اثر انداز ہوتی ہی اور ہمارے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کوبھی متاثر کرتی ہے

ایک نئی تحقیق کے مطابق، دنیا بھر میں بالغ افراد کی 99 فی صد آبادی روزمرہ زندگی میں عالمی ادارہ ِصحت کی جانب سے مقرر کردہ نمک کی مقدار سے دو گنا زیادہ استعمال کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ رجحان صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق، سویا ساس اور ڈبوں میں بند خوراک میں نمک کی بہت زیادہ مقدار شامل کی جاتی ہے۔
’ٹفٹس یونیورسٹی‘ کے تحقیق دانوں نے 181 قوموں سے حاصل شدہ ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ 2010ء میں ایک بالغ فرد دن بھر میں نمک کا 3.95 گرام استعمال کر رہا تھا اور یہ عالمی ادارہ ِصحت کی جانب سے مقرر کردہ دو گرام فی دن کی مقدار سے تقریباً دو گنا زیادہ تھی۔
دنیا بھر میں نمک کی زیادہ مقدار صحت کی خرابیوں کا سبب بھی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق، دنیا بھر میں نمک کے زیادہ استعمال کے باعث 1.65 ملین افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں



Comments