انسولین ایک ہارمون ہے جو لبلبے میں موجود خاص خلّیات بناتے ہیں۔ جب ہم کوئی چیز کھاتے ہیں
تو انسولین خون میں خارج ہو کر گلوکوز کو ہماری کھائی ہوئی غذا سے نکل کر خلیات میں داخل ہونے کیلئے مدد دیتی ہے جہاں یہ توانائی کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ انسولین ضرورت سے زائد گلوکوز کو جگر میں ذخیرہ کرنے کیلئے بھی مدد دیتی ہے۔
اگرچہ منہ کے راستے یا ناک میں سپرے کے ذریعے انسولین لینے کے طریقے دریافت ہو چکے ہیں، فی الحال یہ طریقے فوری استعمال کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔ گولیوں کی شکل میں انسولین لینا ممکن نہیں ہے کیونکہ معدہ اسی طرح انسولین کو بھی ہضم کر لیتا ہے جیسے یہ خوراک کو ہضم کرتا ہے۔
ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتال لوگوں کیلئے انسولین شروع کرنے کا فیصلہ مشکل ہو سکتا ہے اور ممکن ہے وہ یہ فیصلہ کرتے ہوۓ ڈر محسوس کریں۔ تاہم اب انجیکشن لگانے کے جو بہت سے آلات اور باریک سوئیاں دستیاب ہیں، ان کے سبب انسولین کا انجیکشن لگانا بہت آسان ہو گیا ہے تاہم زیادہ تر لوگوں کو اس کا اندازہ نہیں ہوتا۔ درحقیقت کئ لوگ کہتے ہیں کہ انہیں خون میں گلوکوز چیک کرنے کیلئے انگلی میں چبھوئی جانے والی سوئی زیادہ محسوس ہوتی ہے بنسبت اس سوئی کے جو انسولین دینے کیلئے لگائی جاتی ہے۔ جب آپ کو انسولین سے عالج شروع کرنا ہو تو آپ کا ڈاکٹر اور ڈائبیٹیز ایجوکیٹر )ذیابیطس کے بارے میں معلومات دینے واال طبی کارکن( آپ کو اس نئے معمول کا عادی بننے کیلئے مدد دیں گے۔ ممکن ہے آپ محسوس کریں کہ ان کی مدد کے باوجود آپ کو اپنے خون میں گلوکوز کی سطح قابل قبول حد تک گھٹانے کیلئے اور اپنے مخصوص انداز زندگی کی مناسبت سے انسولین کی درست ڈوز )مقدار( طے کرنے میں کچھ وقت لگ رہا ہے۔
انسولین پین عام طور پر دو اقسام میں دستیاب ہوتے ہیں
- بار بار استعمال کیے جانے والا انسولین پین:
- مسلسل استعمال کے لیے کارٹیج کے ساتھ لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
- ایک باراستعمال ہونے والا پین:
- پہلے سے بھرا ہوا پین جو ختم ہونے کے بعد پھینک دیا جائے۔
Comments
Post a Comment