- Get link
- X
- Other Apps
محفوظ رکھنا:
- انسولین کی جو شیشیاں یا ’پین‘ کے کارٹریج کھولے نہ گئے ہوں، انہیں فریج میں پہلو پر رکھیں۔
- منجمد نہ ہونے دیں۔
- کھولنے کے بعد انسولین کو ایک مہینہ کمرے کے درجۂ حرارت پر رکھا جا سکتا ہے )30 ڈگری سے کم( اور ایک مہینے بعد اسے پھینک دیں۔
- انسولین کو دستی بیگ یا جیب میں رکھنا محفوظ ہے۔
- زیادہ شدید درجۂ حرارت پر انسولین خراب ہو سکتی ہے۔
- انسولین کو ایسی جگہ ہرگز نہ رکھیں جہاں درجۂ حرارت 30 ڈگری سے زیادہ ہو )یاد رہے، آپ کی گاڑی میں فرنٹ سیٹ کے آگے بنے خانے میں بھی اس قدر گرمی ہو سکتی ہے( اور نہ ہی اس پر براہ راست دھوپ پڑنے دیں۔
- انسولین کو ہرگز منجمد نہ ہونے دیں۔
- انسولین کے انجذاب میں تبدیلیوں )زیادہ تیزی یا دیر سے انجذاب( کی وجہ سے خون میں گلوکوز کی سطح میں اونچ نیچ واقع ہو سکتی ہے۔
انسولین کو ان صورتوں میں استعمال نہ کریں کہ:
- شفاف انسولین کا رنگ بدل کر دودھیا ہو چکا ہو ّ
- اس کے درست رہنے کی مدت )ایکسپائری ڈیٹ( پوری ہو چکی ہو
- انسولین منجمد ہو چکی ہو یا بلند درجۂ حرارت پر رہ چکی ہو
- انسولین میں ڈھیلے، ٹکڑے یا پرتیں دکھائی دیں
- وائل کے اندر انسولین جمی ہوئی یا تہ میں اکٹھی نظر آۓ اور نرمی سے شیشی کو گھمانے پر حل نہ ہو پاۓ
- شیشی کو کھلے ہوۓ ایک مہینے سے زیادہ گزر چکا ہو
Comments
Post a Comment