- Get link
- X
- Other Apps
ہائپو گلایسیمیا اس کیفیت کو کہتے ہیں جو خون میں گلوکوز کی سطح بہت گر جانے پر پیش آتی ہے، بالعموم
سے کم گلوکوز پر، تاہم اس میں کمی بیشی ہو سکتی ہے
۔ ہائپو گلایسیمیا کا جلد علاج بہت ضروری ہے تاکہ خون میں گلوکوز کی سطح اور بھی کم نہ ہو جاۓ۔
اس کیفیت کو عام طور پر ’ہائپو‘، بلڈ گلوکوز کی کمی یا انسولین ری ایکشن بھی کہا جاتا ہے۔
ہائپو گلایسیمیا کی بڑی بڑی وجوہ کیا ہیں؟
ہائپو گلایسیمیا مندرجہ ذیل واقعات میں سے کسی ایک یا ایک سے زیادہ کے سبب پیش آ سکتا ہے:
کھانے میں تاخیر ہو جاۓ یا کھانا نہ کھانے پر
کافی کاربوہائیڈریٹ )نشاستہ دار غذا( نہ کھانا
بغیر منصوبہ بندی کے ورزش
معمول سے بڑھ کر سخت ورزش
ضرورت سے زیادہ انسولین یا ذیابیطس کی گولیاں لینا ّ
اگرچہ یہ ہائپو گلایسیمیا کی معروف وجوہ ہیں،
بہت سے کیسوں میں کوئی معینہ وجہ معلوم نہیں ہو پاتی۔
اس کی علامات کیا ہیں؟
اگرچہ مختلف افراد کی علامات مختلف ہو سکتی ہیں، عام طور پر لوگ یہ محسوس کرتے ہیں
کمزوری،
کپکپی یا جھٹکے لگنا
پسینہ آنا
توازن یا ہوش درست نہ محسوس کرنا
سر درد
توجہ برقرار نہ رکھ پانا/
رویّے میں تبدیلی
چکر آنا
آنکھیں بھر آنا/رونا
چڑچڑا پن
ّ ہونٹوں کے گرد اور انگلیوں میں حس کھو دینا
بھوک
اگر آپ کو ان میں سے کسی بھی علامات کا احساس ہو اور اگر وقت اور حالات اجازت دیتے ہوں تو اپنے خون میں ّ گلوکوز کی سطح چیک کریں۔
اگر گلوکوز چیک کرنا ممکن نہ ہو تو احتیاط کے طور پر اپنی کیفیت کو ’ہائپو‘ تصور کریں اور اس کا علاج کریں۔
’ہائپو‘ کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟
سب سے پہلے تو یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ آپ محفوظ ہیں۔
مثال کے طور پر اگر آپ گاڑی چال رہے ہیں تو سڑک سے اتر کر کنارے پر گاڑی روک لیں۔ پھر:
اقدام 1 –
سب سے اہم!
آسانی سے جسم میں جذب ہونے والی کوئی کاربوہائیڈریٹ کھائیں جیسے
: گلوکوز کی گولیاں جو 15 گرام کاربوہائیڈریٹ کے برابر ہوں یا 6-7 جیلی بینز یا
½کین) ڈبہ( ریگولر سافٹ ڈرنک )’ڈائیٹ‘ نہیں
( یا 3
چاۓ کے چمچے چینی یا شہد یا
1/2 گلاس پھل کا جوس
اقدام 2
اگر آپ کے اگلے کھانے میں 20 منٹ سے زیادہ وقت ہے تو آپ کیلئے کوئی ایسی کاربوہائیڈریٹ کھانا ضروری ہے جس
کا اثر زیادہ دیر رہتا ہے۔ یہ مندرجہ ذیل میں سے کوئی ایک چیز ہو سکتی ہے:
ڈبل روٹی کا ایک سلائس یا 1
گلاس دودھ یا سویا ملک یا 1
خشک خوبانیاں، انجیریں یا دوسرا خشک پھل یا 2-3
عدد پھل یا 1
ٹب کم چکنائی والا سادہ دہی
اپنی انفرادی صورتحال کے حوالے سے مزید مشورہ حاصل کرنے کیلئے براہ مہربانی ذیابیطس کے سلسلے میں اپنی دیکھ بھال کرنے والے طبی ماہر سے بات کریں۔
’ہائپو‘ کا فوری علاج کرنا اہم ہے تاکہ آپ کے خون میں گلوکوز کی سطح کو مزید گرنے سے روکا جاے
اگر علاج نہ کیا جاۓ تو کیا ہوتا ہے؟
اگر جلد علاج نہ کیا جاۓ تو خون میں گلوکوز کی سطح مزید گرتی رہنا ممکن ہے جس کے نتیجے میں یہ صورتیں پیش آ سکتی ہیں:
حرکات میں ربط کھو بیٹھنا
کنفیوژن )
پریشانی(
< غیر واضح بولنا
بیہوشی/دورہ پڑنا
آپ کو دوسروں کی مدد کی ضرورت ہو گی!
اگر ذیابیطس کا مریض بیہوش ہو، غنودگی میں ہو یا نگلنے کے قابل نہ ہو تو کیا کیا جاۓ:
یہ ایک ایمرجنسی ہے! مریض کو منہ کے راستے کوئی کھانے یا پینے کی چیز ہرگز نہ دیں۔
یہ کرنا ضروری ہے:
اس شخص کو پہلو پر لٹا دیں اور یقینی بنائیں کہ سانس لینے کا راستہ کھلا رہے۔ اگر
Glucagon
انجیکشن مہیا ہو اور آپ نے یہ انجیکشن لگانے کی تربیت حاصل کی ہو تو انجیکشن لگائیں۔
ایمبولینس منگانے کیلئے فون کریں ( اور بتائیں کہ ’emergency diabetic
( ’ڈائبیٹک ایمرجنسی( ہے
۔ ایمبولینس کے پہنچنے تک اس شخص کے ساتھ رہیں۔
جب وہ شخص ہوش میں آ جاۓ تو اسے اپنے خون میں گلوکوز کی سطح برقرار رکھنے کیلئے کاربوہائیڈریٹ کی ضرورت ہو گی۔
اس کے علاوہ مجھے اور کیا کرنا چاہیئے؟
ایسی نشانی پہنیں جس سے پتہ چلتا ہو کہ آپ کو ذیابیطس ہے۔
جب بھی آپ کو ’ہائپو‘ ہو، اپنی مانٹیرنگ بک میں نوٹ کر لیں اور اگلی مرتبہ ڈاکٹر یا ڈائبیٹیز ایجوکیٹر سے ملاقات کے موقع پر اس معاملے پر بات کریں۔
یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے گھر والوں، دوستوں، ساتھی کارکنوں، سکول کے عملے اور دیکھ بھال کرنے والوں کو پتہ ہو کہ ہائپو گلایسیمیا کو کیسے پہچانا جا سکتا ہے اور علاج کیسے کرنا ہے۔
خود کو ’ہائپو‘ ہونے کی وجہ تلاش کریں تاکہ آپ دوبارہ ایسی صورتحال پیش آنے سے بچنے کی کوشش کر سکیں۔
اگر آپ کو اکثر ’ہائپو‘ ہوتا ہو تو اپنے ڈاکٹر یا ڈائبیٹیز ایجوکیٹر سے رابطہ کریں۔
اگر آپ انسولین یا بعض مخصوص قسموں کی ذیابیطس کی ادویات لے رہے ہوں تو جلد اثر دکھانے والا ’ہائپو‘
کا علاج ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں۔
Comments
Post a Comment