- Get link
- X
- Other Apps
ذیابیطس کے مریضوں کیلئے صحت بخش غذا اس غذا سے مختلف نہیں ہے جس کا مشورہ باقی سب لوگوں کو دیا جاتا ہے – الگ کھانے بنانے یا خاص غذائیں خریدنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ سارا گھر ایک جیسے صحت بخش کھانوں کا لطف اٹھا سکتا ہے
غذا کے استعمال کے کئی مختلف انداز ہیں جو ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مناسب ہو سکتے ہیں۔ ان میں میڈیٹرینین سٹائل ڈائیٹ، کم چکنائی والی نباتاتی غذائیں یا کم کاربوہائيڈریٹ )نشاستے( والے غذائی پلان شامل ہیں۔
مندرجہ ذیل رہنمائی ان عام تجاویز پر مبنی ہے جواکثر مریضوں کیلئے مناسب ہیں۔ تاہم ڈائٹیشن آپکو ایسا غذائی پلان بنانے میں مدد دے سکتا جو آپکی غذائی ترجیحات اور غذائیت کی ضرورت پوری کر سکتا ہو۔
صحت بخش غذا کے انتخاب کیلئے: « باقاعدہ وقفوں سے کھانا کھائیں تاکہ توانائی اور خون میں گلوکوز کو درست سطح پر رکھنے میں مدد ملے
زیادہ فائبر)غذائی ریشے( والی، کم index glycaemic) GI ، گالیسیمک انڈیکس( والی کاربوہائیڈریٹ کی حامل غذائیں کھائیں « ایسی غذائیں کم کھائیں جن میں سیچوریٹڈ )ثقیل( چکنائی زیادہ ہوتی ہے اور صحت بخش چکنائیوں کا انتخاب کریں
اپنے کھانوں میں چکنائی کے بغیر پروٹین کی حامل غذائیں شامل کریں
ایسی غذاؤں کا انتخاب کریں جن میں کم نمک )سوڈیم( ملایا گیا ہو اور اپنے کھانے میں نمک شامل کرنے سے گریز کریں۔
باقاعدہ وقفوں سے درست مقدار میں کھانا کھائیں
دن کے دوران تین وقت کا کھانا کھانے کا ہدف رکھیں
اور اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے درست پورشن سائز چنیں۔
اپنے ڈائٹیشن سے اپنی انفرادی ضروریات اور درست پورشن سائز کے بارے میں بات کریں۔
صحت بخش کھانا تیار کرنے کیلئے، یہ ہدف رکھیں:
اپنی پلیٹ کا آدھا حصہ نشاستے سے عاری سبزیوں یا سلاد سے بھریں
اپنی پلیٹ کا ایک چوتھائی حصہ (ہتھیلی برابر خوراک) چکنائی کے بغیر پروٹین کی حامل غذا سے بھریں
جسے چربی کے بغیر گوشت، کھال کے بغیر مرغی، مچھلی،سمندری غذائیں،پھلیاں یا انڈے
« اپنی پلیٹ کا ایک چوتھائی حصہ غذائی افادیت رکھنے والے کاربوہائیڈریٹ سے بھریں جس کا GI کم ہو
جیسے ہول گرین یا پھلیوں سے بنا پاسٹا یا نوڈلز، براؤن چاول، باسمتی چاول، کینوا، سوبا یا مونگ بین نوڈلز، پھلیاں )جیسے کابلی چنے، لوبیا، دالیں(، جو،مکئی، کم GI والے شکر قندی۔
Comments
Post a Comment