- Get link
- X
- Other Apps
اچھی خبر یہ ہے کہ اگر حمل سے پہلے اور اس کے دوران کسی ماہر کی مدد لی جائے تو اکثر ذیابیطس میں مبتلا خواتین ایک صحت مند بچے کو پیدا کر سکتی ہیں۔
اُن خواتین میں جن میں پہلے سے ذیابیطس نہ ہو ان کے حمل میں پیدائشی نقائص کے خطرات کی شرح ہزار میں سے اُنیس ہوتی ہے مگر یہی شرح ذیابیطس میں مبتلا حاملہ خواتین میں ہزار میں سے بہتر تک پہنچ جاتی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ اگر ایک حاملہ خاتون ذیابیطس کی مریضہ ہو تو بچے میں پیدائشی نقائص ہونے کا خطرہ چار گنا بڑھ جاتا ہے۔
جن عورتوں کو ٹائپ 1 یا ٹائپ 2 ذیابیطس ہو، ان کیلئے ایک صحتمند حمل کی بہترین تیاری یہاں سے شروع ہوتی ہے کہ وہ حاملہ ہونے سے پہلے درست معلومات اور مشورہ حاصل کریں۔
ذیابیطس میں مبتلا عورتیں صحتمند بچے کو جنم دے سکتی ہیں لیکن حمل کے دوران اضافی خطرات ہوتے ہیں۔ محتاط منصوبہ بندی اور طبی کارکنوں کی ٹیم کی مدد کے ساتھ، ان خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے
جونہی آپ ماں بننے کے بارے میں سوچنا شروع کریں،
ذیابیطس کے سپیشلسٹ سے ملاقات کا وقت لیں۔ مشورہ ہے کہ آپ ماں بننے کی کوشش شروع کرنے سے کم از کم تین سے چھ مہینے پہلے اپنی ذیابیطس اور عمومی صحت کا جائزہ مکمل کروائیں۔
اگر آپ کو صحت کے کوئی دوسرے مسائل ہوں تو حمل کی پنے طبی منصوبہ بندی شروع کرنے سے پہلے ان مسائل پر بھی ذیابیطس کے سپیشلسٹ سے بات کرنا یقینی بنائیں۔
حمل کے بارے میں مشورہ
حمل کی منصوبہ بندی اور تیاری کیلئے اپنی ہیلتھ کیئر ٹیم سے مندرجہ ذیل کے بارے میں بات کریں:
جب اولاد کیلئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہو تو سب عورتوں کو صحت کے کئی عمومی معائنے کروانے کی ضرورت ہوتی ہے
۔ آپ کا ڈاکٹر آپ کو خون کے ٹیسٹوں، حفاظتی ٹیکوں اور ان غذائی سپلیمنٹس کے بارے میں مشورہ دے سکتا ہے جو آپ کو حمل سے پہلے کرنے کی ضرورت ہے
خون میں گلوکوز کی سطح
اگر حاملہ ہونے سے پہلے، اور حمل کے ابتدائی مراحل میں، آپ کےخون میں گلوکوز کی سطح بخوبی کنٹرول میں ہو تو آپ اپنے بچے کیلئے پیچیدگیوں کا خطرہ کم کر سکتی ہیں۔
ماں بننے کی کوشش شروع کرنے سے پہلے HbA1c ٹیسٹ کے ذریعے اپنے خون میں گلوکوز کی سطح چیک کروا کے یقینی بنائیں
کہ یہ مجوزہ رینج کے اندرہو
اگر آپ کو ٹائپ 1 ذیابیطس ہے تو mol/53mmol٪) 7 (سے کم HbA1c کا ہدف رکھیں۔
اگر آپ کو ٹائپ 2 ذیابیطس ہے تو mol/42mmol٪) 6 (یا اس سے کم HbA1c کا ہدف رکھیں۔
اس بارے میں اپنی ذیابیطس کی ہیلتھ کیئر ٹیم سے بات کریں کہ آپ کے انفرادی بلڈ گلوکوز کے اہداف کیا ہیں اور آپ ان اہداف کےاندر کیسے رہ سکتی ہیں۔
ادویات تمام ادویات حمل کے دوران استعمال کیلئے محفوظ نہیں ہیں۔ اپنے ڈاکٹر سے وہ تمام ادویات چیک کرنے کو کہیں جو آپ اس وقت لے رہی ہیں تاکہ ان کے محفوظ ہونے کے بارے میں معلوم ہو جاۓ۔
Comments
Post a Comment