- Get link
- X
- Other Apps
صحت مند طرز زندگی اسمارٹ ، تروتازہ اور توانا رکھنے اور موڈ کو بحال رکھنے کے لیے بے حد اہم ہے. صحت مند طرز زندگی کے اصول اپنا کر صحت کے حوالے سے جنم لینے والی بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے .
بھر پور نیند
اس ضمن میں سب سے اہم چیز بھر پور نیند ہے. یہ جسم کو متناسب رکھنے میں مدد دیتی ہے . سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند شوگر اور شریانوں کے سکڑنے کی بیماری کے امکانات کو کم کرتی ہے . دوران نیند ہارمون کی افزائش میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو اضافی کیلوریز کو جلانے میں مدد دیتا ہے . جس کے نتیجے میں جسم چست اور متناسب رہتا ہے. نیند کا پورا نہ ہونا چڑچڑاپن ، تھکاوٹ اور طبعیت کی خرابی کا باعث بنتا ہے. نیند کی کمی موٹاپے اور بھوک بڑھانے کا سبب بھی بن سکتی ہے .
آدھا گھنٹہ ورزش
صحت مند طرز زندگی کا دوسرا بنیادی اصول روزانہ کم از کم آدھا گھنٹہ ورزش کرنا ہے . تندروست ، چاک و چوبند اور توانا رہنے کے لیے ورزش سے بہتر کوئی نسخہ نہیں . ورزش دوران خون کے حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل کو دورکرنے کا بہترین ذریعہ ہے . یہ رگوں میں خون کو منجمند ہونے سے بچاتی ہے اور دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرتی ہے .
فریش ہوا میں چہل قدمی بھی صحت مند اور تندرست رہنے کے لیے ضروری ہے . اس سے نہ صرف پھیپھڑوں کو تازہ ہوا میسر آتی ہے بلکہ ذہن بھی تازگی محسوس کرتا ہے . یہ جسمانی تھکاوٹ دور کرنے کے ساتھ ساتھ ذہنی آسودگی کے لیے بھی بہترین ہے .
آدھے گھنٹے کی دھوپ
صحت مند طرز زندگی کا ایک اور اصول روزانہ کم از کم آدھے گھنٹے کی دھوپ لینا ہے . اگر آپ روز صبح میں آدھا گھنٹہ چہل قدمی کر لیں تو آپ وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہونے سے بچ سکتے ہیں . وٹامن ڈی ہڈیوں کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ پھیپھڑوں کے سرطان سے بچانے کے لیے بھی ضرورری ہے جسے روز صبح کی دھوپ کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے .
Comments
Post a Comment