- Get link
- X
- Other Apps
مجھے ذیابیطس ہے
کیا میں روزہ رکھ سکتا/سکتی ہوں؟
کیا میں روزے کے دوران اپنے خون میں شوگر
چیک کر سکتا/سکتی ہوں؟
کیا میرے لیے سحری کھانا ضروری ہے؟
رمضان ماہ صیام ہے جس میں روزے کے دوران طلوع
آفتاب سے غروب کے وقت تک کھانے اور پینے کی اجازت نہیں ہوتی
ذیابیطس ایک دائمی مرض ہے اور ذیابیطس کے کچھ مر یضوں کیلئے
روزے رکھنا خطرناک ہو سکتا ہے – یا انہیں کم از کم صحت کے حوالے سے
شدید مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ آپ کا ڈاکٹر آپ کو اچھے مشورے دے
سکے گا کہ آپ کیلئے کیا محفوظ ہے اور وہ یہ غور کرنے کے قابل بھی ہو
گا کہ آپ کو کب اور کیسے اپنی دوائیاں لینی چاہیئں۔
اگر باقاعدہ وقفوں سے نہ کھایا جاۓ تو ذیابیطس میں مبتلا افراد
کیلئے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں کیونکہ خون میں شوگر کی بہت
ز یادہ اونچ نیچ کا امکان بڑھ جاتا ہے اور اس طرح پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
کھانا کھانے کے تقر یبا آٹھ گھنٹے بعد ہمارا جسم خون میں شوگر
کو نارمل سطح پر رکھنے کیلئے ذخیرہ شدہ توانائی کو استعمال
کرنا شروع کر دیتا ہے۔ بیشتر لوگوں کو اس سے نقصان نہیں پہنچتا
لیکن ذیابیطس میں مبتلا افراد کیلئے بالخصوص بعض قسموں کی
دوائیاں یا انسولین استعمال کرنے والوں کیلئے خون میں شوگر کی
کمی یا ز یادتی کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے اور جسم میں پانی بھی کم
ہو جاتا ہے )ڈی ہائیڈر یشن(۔ قدرتی طور پر، گرمیوں کے رمضان میں
ہمیں اس بات کو خاص طور پر ذہن میں رکھنا چاہیئے۔
ذیابیطس ایک دائمی مرض ہے جس کی وجہ سے روزہ نہ رکھنے کی
اجازت ہے اور ذیابیطس کے جو مر یض انسولین استعمال کرتے ہیں،
انہیں صحت کے پیش نظر روزہ نہیں رکھنا چاہیئے۔ اس سلسلے میں
مسلمان علما اور شعبۂ صحت کے لوگ متفق ہیں۔ تاہم پھر بھی
بہت سے لوگوں کو روزے رکھنے کی خواہش ہوتی ہے، باوجود اس
کے کہ انہیں ذیابیطس ہو۔ اگر آپ اپنی ٹائپ 2 ذیابیطس کو بخوبی
کنٹرول میں رکھتے ہیں تو روزہ رکھنا ممکن ہے لیکن پھر بھی روزے
کیلئے اچھی تیاری اور اس علم کی ضرورت ہوتی ہے کہ آپ اپنی
غذا اور دوائیوں کا مناسب انتظام کیسے کر یں گے۔ آپ کو یہ بھی
علم ہونا چاہیئے کہ آپ خون میں شوگر کی ز یادتی اور کمی کی روک
تھام اور اصلاح کیسے کر یں گے۔
ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا افراد کو رمضان میں روزے نہیں رکھنےچاہیئں۔
آپ کو ان صورتوں میں بھی روزہ نہیں رکھنا چاہیئے کہ آپ
کی ذیابیطس کنٹرول میں نہ ہو یا پچھلے تین مہینوں میں آپ کو
شدید ہائپو گلایسیمیا )خون میں شوگر کی شدید کمی( یا تیزاب کے
بد اثرات پیش آ چکے ہوں۔ حاملہ خواتین، دل اور خون کی نالیوں کے
امراض میں مبتلا افراد، گردے کے فعل میں خرابی کا شکار افراد یا
جسمانی مشقت کرنے والوں کو بھی روزہ نہیں رکھنا چاہیئے۔
Comments
Post a Comment