ذیابیطس کے مریض عید پر کیا کھانے کھائیں؟

ذیابیطس کے مریض عید پر کیا کھانے کھائیں؟
عید ۔ہر طرف مزےدار کھانوں کی خوشبو قسم قسم کے پکوان اور آپ کی جان ہلکان کے شوگر کے مریض کیسے انجوائے کریں تو پریشان نہ ہوں۔
ہماری یہ پوسٹ دیکھیں اور اس پر عمل کریں تو نہ تو شوگر ڈسٹرب ہوگی اور نہ عید کا مزا خراب ہوگا آپ سب کچھ کھائیں گے بس ان باتوں پر عمل کرتے ہوئے۔
1- تازہ سبزیوں سے بنی سلاد کا ایک بڑا باؤل سب سے پہلے لیجئے۔
2-گوشت سے کچھ بھی مزےدار بنائیں بس مرچیں اور چکنائی کم رکھیں



3-اپ سب کچھ کھا سکتے ہیں اپنی بھوک کی مقدار میں یعنی اعتدال کے ساتھ ۔کچھ بھی بنائیں جیسے تکہ بوٹی۔شامی کباب۔بہاری کباب۔ہنٹر بیف ۔روسٹڈ ران ۔قورمہ۔کڑھائی گوشت الغرض کچھی بھی اپنے ذائقے کے حساب سے بنائیں۔اور کھائیں بس ایک احتیاط صرف ایک احتیاط کے ساتھ وہ یہ کہ روٹی نان چپاتی اور چاول کے ساتھ انہیں نہیں کھانا ہے ۔چمچے سے نوش کریں سلاد کے ساتھ کھائیں ۔کانٹے سے اٹھا کر کھالیں بس روٹی نان چاول سے نہیں کھانا ہے۔ ان شاءاللہ آپ کی شوگر کنٹرول رہے گی۔
گوشت کے علاوہ آپ چنے کی چاٹ ۔دھی بھلے ۔بیسن یا دال کے پکوڑےبھی لے سکتے ہیں۔



4-کھانے کے درمیان ایک گلاس پانی ضرور لیں ۔نو کولڈ ڈرنک ۔۔نو سوفٹ ڈرنکس۔البتہ کھانے کے کچھ دیر بعد چائے لے سکتے ہیں یا گرین ٹی بغیر شکر کے ۔
5-کھانے کے بعد ریلکس کریں اپنے فوڈ کو انجوائے کریں گھر والوں یا دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرتے ہوئے یا قیلولہ کرتے ہوئے۔تقریبا دو ڈھائی گھنٹے کے بعد پندرہ سے تیس منٹ کی ہلکی واک کر لیں یا گھر میں ہی چہل قدمی کرلیں۔ اب اپنی گلوکوز ٹیسٹ کریں ان شاءاللہ آپ کو خوشی ہوگی کہ آپ نے عید کے کھانے بھی انجوائے کئے اور اپنی زیابیطس کو بھی کنٹرول رکھا۔
میٹھے میں آپ پھلوں کی چاٹ یا فروزن د ھی لے سکتے ہیں۔
اس پوسٹ کو ابھی اپنے دوستوں کو ٹیگ کریں شئیر کریں اور اپنے کمینٹس لکھئے تاکہ کل عید کے دن ذیابیطس کے سب مریض انجوائے کر سکیں۔





Comments

  1. شوگر کا مریض گوشت کیسے پکائے
    میں تو کبھی کبھی بکرے کا گوشت کھاتا ہوں. مٹی کے ہنڈی میں ایک یا دو چمچ کوکنگ آئیل پھر لیسن ادرک اور نمک حسب ذائقہ ڈال کر دھیمے آنچ پر تقریبا" ایک گھنٹہ پکانا پڑتا ہے. ہنڈی پر مٹی سے بنا ڈھکن گوندے ہوئے آٹے سے بند کرنا ہوگا تاکی بھاپ باہر نہ نکل سکے. جبھی بلڈ ٹیسٹ کیا. کبھی شوگر کا مقدار بڑھنے نہیں پایا.

    ReplyDelete
  2. Saagodana k faiday or nuqsann shuger k mareez k liay kia hain

    ReplyDelete
  3. mari sugar sirf subh k waqt zyada hoti hai fasting ma aisa q ha

    ReplyDelete

Post a Comment