ذیابیطس کو شکست دینے وا لے مشہور کرکٹرز


 دور جدید میں ذیابطیس یا شوگر کے مرض کے بارے میں بہت ساری معلومات اور آگاہی ہونے کی وجہ سے آج ہم دیکھتے ہیں کہ کھیل کی دنیا میں فٹبال گولف ٹینس اور کرکٹ میں ایسے بے شمار ہیرو اور کھلاڑی ملیں گے جنہوں نے ذیابطیس کے باوجود اپنے بہترین کھیل سے دنیا کو حیران کر دیا ۔
ان کھلاڑیوں کی یہ کوشش اس لحاظ سے قابل ذکر ہے کہ انھوں نے شوگر کو اپنے راستے کی رکاوٹ نہیں بنایا بلکہ بہترین طریقے سے اپنی شوگر کو کنٹرول کرتے ہوئے کھیلوں میں حیرت انگیز کارنامے انجام دیے ۔
کرکٹ کی بات کریں تو اس میں سب سے سرفہرست ہمارے ملک کے مایہ ناز باؤلر وسیم اکرم ہے ۔وسیم اکرم کو اپنے عروج کے زمانے میں ذیابطیس کی ٹائپ ون کا شکار ہونا پڑا ۔

ابتدائی طور پر تو وہ بہت مایوس ہوئے تھے لیکن انہوں نے جلد ہی اپنی اس مایوسی پر قابو پایا اور اپنی غذائی احتیاط اور صحت مند زندگی کے اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے ایک بہترین کھلاڑی کی زندگی گزاریں۔ٹائپ ون کے مریض ہونے کی وجہ سے انہیں انسولین لینا پڑتی تھی تاہم انہوں نے اپنے غذائی احتیاط کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک بہترین کھلاڑی کی زندگی گزاریں ۔

حقیقت تو یہ ہے کہ ذیابطیس ایک مرض نہیں ہے بلکہ ایک طرز زندگی ہے ۔

  1. اگر آپ روزانہ 30 منٹ یا اس سے زائد ورزش کریں 
  2. اپنے کھانوں سے چینی اور کاربوہائیڈریٹ یعنی گندم اور چاول یا آلو جیسی غذائیں دور کردیں۔
  3. سبزیوں اور دالوں کا استعمال بڑھا دیں اور
  4.  ایسی غذائیں استعمال کریں جن میں فائبر زیادہ مقدار میں ہوتا ہے تو کوئی بعید نہیں کہ آپ بھی اپنی ذیابطیس کو کنٹرول رکھتے ہوئے بہترین زندگی گزار سکتے ہیں ۔


وسیم اکرم کے علاوہ اور بھی کچھ مشہور بین الاقوامی کرکٹرز جنہوں نے ذیابطیس کے باوجود بہترین کھیل پیش کیا درج ذیل ہیں 

Wasim Akram,
 Pakistani bowler
104 Tests
 356 ODIs,
 1984-2003)
, type 1  






Craig McMillan,
 New Zealand batsman
 (55 Tests, 1997–2005),
 type 1 

Dirk Wellham, 
Australian batsman
(6 Tests, 1981–1987),
 type 1. 



Comments