- Get link
- X
- Other Apps
شوگر ایک ایسا مرض ہے جو جسم کے اندر مقررہ مقدار سے کم یا ضرورت سے زیادہ انسولین ہو جانے کے باعث ہوتا ہے ،لیکن اگر بھر پور غذا اور باقاعدہ ورزش کی جائے تو اس مرض سے کافی حد تک نجات مل سکتی ہے ۔ اکثر ذیابیطس کے مریض یہ سمجھتے ہیں کہ صحت بخش کھانا وہ ہے جس میں کاربو ہائڈریٹس کی مقدار کم ہو ،لیکن اگر کھانوں میں سے کاربو ہائڈریٹس کو بالکل ختم کر دیا جائے تو ذیابیطس کے خطرات بڑھ بھی سکتے ہے
۔ذیابیطس کے مریضوں کے لئے سبزیوں کا بھر پور استعمال گلوکوز کی مقدار کو بڑھنے سے روکتا ہے ۔ذیابیطس کے مریضوں کے لئے میٹھا بے حد نقصان دیتا ہے۔ اس لئے کھانے میں چینی کی جگہ پھلوں اور سبزیوں ( لوکی ، پیٹھا ،گاجر ،شکر قندی )سے مٹھاس حاصل کی جاسکتی ہے ۔ اس مرض سے لڑ نے کے لئے اپنی غذ ا کی موثر منصوبندی کرنا ضروری ہے تاکہ مزید پیچیدگیوں سے بچا جا سکے ۔
ناشتہ
ماہرینِ غذا کے مطابق ناشتہ میں پروٹین لینے سے پیٹ بھی بھرا رہتا ہے ،دن بھر بھوک کم لگتی ہے اور پورے دن کی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے انرجی بھی ملتی ہے ۔
ذیا بیطس کے مریض ناشتہ میں لو فیٹ دودھ سے بنا دہی ،ملک شیک ،پنیر اور اُبلا نڈہ لے سکتے ہیں اورپراٹھے ،نان اور پوری کی جگہ جو کی روٹی یا دلیہ لے سکتے ہیں
۔صبح ناشتہ سے پہلے ۲ چمچ میتھی دانہ ایک کپ پانی میں بھگو دیں اور صبح نہار منہ پی لیں تو شوگر کنٹرول میں رہتی ہے ۔

اس کے علاوہ مندرجہ ذیل چیزوں کو بھی ناشتے میں کھایا جا سکتا ہے:
۱۔ سینڈ وچ:
مرغی کی اُبلی بوٹیاں ،کالی مرچ اور اسکمڈ ملک سے بنی وائٹ سوس لگا کر سینڈوچ بنائے جا سکتے ہیں ۔کوشش کریں کہ سینڈوچ میں تازی سبزیوں کا استعمال زیادہ ہو۔
۲۔ فرنچ ٹوسٹ :
انڈہ ،لو ٖفیٹ چیز ،ہرا دھنیا ذرا سا مکھن اور کالی مرچ لگا کر بیٹر بنا لیں اور بھوسہ والی روٹی پر لگا کر پندرہ منٹ کے لئے بیک کر لیں ۔
۳۔ پین کیک :
بھوسی والے آٹے میں نمک ،کالی مرچ ،دودھ ، تھوڑا سا زیتون کا تیل اور سبزیاں ملا کر بیٹر بنا لیں اور پین کیک تیار کر لیں ۔
اس کے علاوہ گھرکے پاپ کورن ،سبزیوں کے ساتھ بنا پستہ ، فروٹ سالاد ، اُبلے چنے کی چاٹ یا سبزیوں کے کٹلٹس بھی لے کر جائے جا سکتے ہیں ۔بازار کے بسکٹس ،کریم اور چاکلیٹ، کیک ، جیلی ،مارملیڈ وغیرہ سے گریز کریں۔

لنچ باکس
اکثر ذیابیطس کے مریض گھر میں تو پرہیز کرتے ہیں لیکن باہر جاکر بے احتیاطی کرنے لگتے ہیں ۔ باہر کوئی ایسی چیز کھانے سے بہتر ہے ،جس میں شامل اجزا کے بارے میں آپ یقینی طور پر کچھ نہ کہہ سکیں، کہ گھر سے اپنا لنچ باکس بنا کر لے جایا جائے۔ ایسے آپ کو ہر جگہ صاف ستھرا کھانا میسر ہوگا اور آپ کا شوگر لیول بھی کنٹرول میں رہے گا ۔ آپ اپنے لنچ باکس میں مندرجہ ذیل چیزوں میں سے کوئی چیز بھی شامل کر سکتے ہیں:
دوپہر اوررات کا کھانا
۱۔ یاد رکھیں کہ ایک چمچ تیل ایک وقت کے کھانے کے لئے کافی ہوتا ہے کم سے کم تیل میں بھی ا چھا کھانا پکایا جا سکتا ہے ۔گھی کی جگہ زیتوں اور سرسوں کا تیل استعمال کریں ۔
۲۔ جنک فوڈ اور ہوٹلوں کی خراب چکنائی میں بنے ہوئے کھانے صحت پر منفی اثرات ڈالتے ہیں ،ان سے پرہیز کرنا چاہئے ۔
۳۔ لوبیہ کو سالن یا سبزیوں کے ساتھ سلاد میں استعمال کریں ۔
۴۔ ٹماٹر شوگر کے مریضوں کے لئے مفید ہوتا ہے ۔اس کی چٹنی کھانے کے ساتھ استعمال کریں جو وٹامن سی ،ای اور آئرن حاصل کرنے کا ذریعہ ہے ۔
۵۔کم تیل کے بگھار کے ساتھ پالک ،میتھی اور سرسوں کا ساگ بنائیں ۔
۶۔ روٹی سالن کے بجائے سوپ ایک مکمل غذا ہے جسے ہر موسم میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس میں استعمال ہونے والی سبزیاں اور گوشت اپنی افادیت برقرار رکھتے ہیں ۔اس لئے طبی طور پر یہ صحت کے لئے فائدہ مند قرار دیا جاتا ہے ۔
۷۔ ایک پیالی دال ،ایک باجرے کی روٹی ،ایک گرلڈ چکن کا ٹکڑا مکمل ( میل ) ہے ۔
۸۔شوگر کے مریضوں کے لئے مچھلی فائدہ مند ہوتی ہے مگر اس کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے ۔کوشش کریں کہ اسے اسٹیم کر کے استعمال کریں ۔
۹۔ دوپہر میں براؤن رائس ،دال ،سرکہ والا اچار اور بہت سارا سلاد استعمال کرسکتے ہیں ۔
۱۰۔ کھانوں میں میتھی دانہ اور کڑی پتہ کا استعمال شوگر کے مرض میں مفید ہوتا ہے ۔
۱۱۔ کھانے کے بعد سوڈا واٹر پینے کے بجائے سبز چائے استعمال کریں۔
۱۲، سوڈے والی روٹی اور نان کی جگہ گھر کی چپاتی استعمال کریں ۔ایک سے ڈیڑھ چپاتی ایک وقت کے کھانے کے لئے کافی ہوتی ہے ۔

Comments
Post a Comment